30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
علامہ علی قاری شرح لباب میں اس کی سند کو حسن اور وہی شرح شفاء ودرہ مضیہ اور امام ابن حجر جوہر منظم میں محتج بہ فرماتے ہیں، انہی دونوں کتابوں میں فرمایا:
"نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی جفا حرام ہے توزیارت نہ کرنا متضمنِ جفا ہے حرام ہوا [1]۔"
مدارج النبوۃ میں ہے:
|
"صاحب مواہب گفتہ ایں ظاہر است در حرمتِ ترك زیارت زیرا کہ دریں جفا واذائے اوست و جفاء واذائے آنحضرت صلی الله تعالٰی علیہ وسلم حرام ست باجماع پس واجب باشدازالہ جفا وآں بزیارت خواہد پس زیارت واجب باشد۔"[2] |
صاحب مواہب نے فرمایا کہ زیارت نہ کرنے کی حرمت پر یہ ظاہر ہے کیونکہ اس میں حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے جفا ہے اور آپ کو ایذا ہے جبکہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے جفا اور ایذاء بالاجماع حرام ہے، تواس جفا کے ازالہ کے لیے زیارت واجب ہے۔ (ت) |
امام قسطلانی اس عبارت کے بعد فرماتے ہیں:"بالجملہ جوباوجود قدرت کے ترك زیارت کرے اس نے حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پر جفا کی اور حضور کا ہم پر یہ حق نہ تھا،"[3]
اسی طرح ترك زیارت کے موجب جفا ہونے میں متعدد حدیثیں آئیں کہ حضرت والد علام قدس سرہ نے جواہر البیان شریف میں ذکر فرمائیں اور شك نہیں کہ افراد میں اگر چہ کلام ہو مجموع حسن تك مترقی، اور حسن اگر چہ لغیرہٖ ہو محل احتجاج میں کافی، اور اسی کے مناسب قصہ حضرت بلال رضی الله تعالٰی عنہ ہے کہ امام ابن عساکر وغیرہ نے حضرت ابو درداء رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا اور امام سبکی نے شفاء اور علامہ سمہودی نے وفا اور امام ابن حجر نے جوہر میں اس کی سند کو جید کہا کہ جب حضرت بلال رضی الله تعالیٰ عنہ نے شام میں سکونت اختیار فرمائی خواب میں حضور پر نور سید المحبوبین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی زیارت سے شرفیاب ہوئے کہ ارشاد فرماتے ہیں:
|
ماھذہ الجفوۃ یا بلال اما آن لك ان تزورنی یا بلال! |
اے بلال! یہ کیا جفا ہے، اے بلال! کیاابھی تجھے وہ وقت یاد نہ آیا کہ میری زیارت کو حاضر ہو۔ |
بلال رضی الله تعالیٰ عنہ غمگین وترساں وہراساں بیدار ہوئے اورفورًا قصدِ مزار پرانوار جانب مدینہ شد الرحال
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع