30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہماری کتب مذہب میں مناسك فارسی وطبرابلسی وکرمانی واختیار شرح مختار وفتاویٰ ظہیریہ و فتح القدیر وخزانۃ المفتین ومنسك متوسط ومسلك متقسط ومنح الغفارو مراقی الفلاح وحاشیہ طحطاویہ علی المراقی و مجمع الانہر وسنن الہدیٰ وعالمگیری وغیرہ میں اس کے قریب واجب ہونے کی تصریح کی بلکہ خود صاحب مذہب سیدنا امام اعظم سے اس پر نص منقول، جذب القلوب میں ہے:
|
زیارت آنحضرت صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم نزد ابی حنیفہ از افضل مندوبات واوکد مستحبات است قریب بہ درجہ واجبات۔ [1] |
زیارت مصطفی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم امام اعظم رحمہ الله تعالیٰ کے نزدیك افضل مندوبات واعلیٰ مستحبات سے ہے درجہ واجبات کے قریب۔ (ت) |
اور بعض ائمہ مالکیہ وشافعیہ تو صاف صاف واجب کہتے ہیں اور یہی مذہب ظاہریہ سے منقول۔ امام ابن الحاج مکی مالکی مدخل اور امام سبکی شافعی تہذیب الطالب امام عبدالحق بن محمد سے نقل فرماتے ہیں:
"امام ابو عمران فاسی مالکی نے فرمایاقبر شریف حضور سید عالم صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت واجب ہے[2]۔"
امام قاضی عیاض مالکی شفا شریف میں امام ابو عمرو سے ناقل:
"قبر اقدس حضور والا صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف سفر کرکے جانا واجب ہے۔"[3]
اسی طرف امام قسطلانی شارح صحیح بخاری شافعی وامام ابن حجر مکی شافعی و علامہ علی قاری حنفی وغیرہم علماء کا میلان ہے بلکہ بعض کلمات امام سبکی بھی اسی طرف نا ظر، شفا شریف میں فرمایا:
"زیارت قبر میں نبی صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کی تعظیم ہے اور نبی الله تعالیٰ علیہ وسلم کی تعظیم واجب ۔"[4]
اسی طرح مواہب لدنیہ شریف میں ہے، او ر شك نہیں کہ ظاہر دلیل اسی کو مقتضی ۔ ابن عدی وغیرہ کی حدیث میں ہے حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من حج البیت ولم یزرنی فقد جفانی [5]۔ |
جو حج کرے اور میری زیارت کو حاضر نہ ہو بیشك اس نے مجھ پر جفا کی۔ |
[1] جذب القلوب باب پانزدہم دربیان حکم زیارۃ قبر النبی صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم نولکشورلکھنؤ ص٢١٠
[2] وفاء الوفاء بحوالہ عبدالحق الفصل الثانی فی بقیہ ادلۃ الزیارۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٤/١٣٦٤
[3] کتاب الشفا قاضی عیاض فصل فی حکم زیارۃ قبر مطبوعہ شرکت صحافیۃ فی البلادالعثمانیہ ٢/٧٥
[4] شفاء السقام الباب الخامس فی تقریر کون الزیارۃ قربۃ مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ص٨٣
[5] کامل ابن عدی ترجمہ النعمان شبلی الباہلی دارالفکر بیروت ٧/٢٤٨٠
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع