دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

فلاشی علیہ من الجزاء غیرانہ اذا کان رائحتہ موجودۃ کرہ اکلہ مغلوبا غیر مطبوخ وان کان الغالب الطیب ففیہ الدم فانہ حینئذ کالزعفران الخالص فیجب الجزاء وان لم تظھر رائحتہ [1] اھ ملخصا محررا۔

نہ ہوگی ماسوائے اس کے کہ اگر مہك باقی تھی تو اس کا کھانا مکروہ ہوگا کیونکہ وہ مغلوب ہے مگر پکی ہوئی نہیں، اور اگر غالب خوشبو ہے تو اس میں دم آئیگا کیونکہ وہ خالص زعفران کی طرح ہوگا تو اب سزا لازم ہوگی خواہ مہك نہ ہوگی اھ ملخصا محررا۔ (ت)

اسی کے محرماتِ احرام میں ہے:

التطیب واکل الطیب وشدہ بطرف ثوبہ ای ربط طیب یفوح ریحہ [2] واﷲ تعالٰی اعلم۔

خوشبو لگانا، خوشبو کھانا، کپڑے کے کنارے میں ایسی خوشبو باندھنا جس کی مہك پھیل رہی ہو۔ والله تعالیٰ اعلم۔ (ت)

مسئلہ ٣١٥:                             مسئولہ شفقت علی از محلہ ذخیرہ بریلی شہر                     ٣ ربیع الآخر ١٣٢٤ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك عورت جس کے پاس اس کے باپ بھائی خاوند کا دیا ہوا اتنا سرمایہ موجود ہے کہ جس سے وہ بخوبی حج کرسکتی ہے مسماۃ مذکورہ کا ارادہ اب کے سال حج کرنے کا مصمم ہے مگر باوجود ہر منت وسماجت کے اس کا خاوند اس کو اجازت نہیں دیتا، اس کے حقیقی بھائی بھی اب کی مرتبہ حج کا ارادہ رکھتے ہیں، یہ موقع بھی مسماۃ مذکور نے نہایت مناسب سمجھا ہے اس صورت میں یہ عورت بلا اجازت اپنے خاوند کے اپنے بھائیوں کے ہمراہ جاکر حج ادا کرسکتی ہے یا نہیں؟

الجواب:

جبکہ عورت پر حج فرض ہے اجازت شوہر کی ہر گز حاجت نہیں،

فالاصح ان افتراض الحج فوری وقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لا طاعۃ لاحد فی معصیۃ اﷲ [3]۔

یہی درست کہ فریضہ حج فورًا ادا کیا جائے، اور حضور صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: الله کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہیں کرنی چاہئے۔ (ت)

 


 

 



[1] لباب وشرح لباب مع ارشاد الساری فصل فی ا کل الطیب وشربہ دارالکتاب العربی بیروت ص٢١١ تا ٢١٣

[2] لباب وشرح لباب مع ارشاد الساری فی محرمات الاحرام دارالکتاب العربی بیروت ص٨١

[3] مسند احمد بن حنبل بقیہ حدیث حکم بن عمر والغفاری دارالفکر بیروت ٥/٦٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن