دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

(ھذا فیما یجب فیہ الدم اماما یجب فیہ الصدقۃ ان شاء تصدق بما وجب علیہ من نصف صاع اواقل علی مسکین او صام یوما کما فی اللباب) [1]اھ ملتقطین وفی الشامیۃ ایضا وکذا الصوم لایتقید بالحرم فیصومہ این شاء [2] اھ وفیہا ایضا الکفارات کلھا واجبۃ علی التراخی فیکون مؤدیافی ای وقت [3]ا ھ واﷲ تعالٰی اعلم۔

جہاں دم لازم ہوتا ہے اور جس صورت میں صدقہ لازم ہوگا توا گر چاہے تو نصف صاع یا اس سے کم کسی مسکین کو دے دے یا ایك دن کا روزہ رکھ لے، اللباب) اھ دونوں عبارتیں مختصر ہیں، اور فتاوی شامی میں بھی اسی طرح ہے کہ اور اسی طرح روزہ حرم کے ساتھ مخصوص نہیں جہاں چاہے رکھ سکتا ہے اھ، اور اس میں یہ بھی ہے کہ تمام کفارات واجبہ کی ادائیگی فی الفور لازم نہیں لہذا وہ جس وقت بھی ادا کرے ادا ہوجائے گا اھ والله تعالیٰ اعلم۔ (ت)

مسئلہ ٣١٢:             از حافظ عبدالمجید قصبہ تحصیل سوار خاص علاقہ ریاست رامپور بروز سہ شنبہ     ١٠ ربیع الآخر ١٣٣٤ھ

محرم کو احرام میں جوڑ لگانا عند الشرع جائز ہے یا نہیں؟

الجواب:

سِلی ہوئی چیز سے بچنا چاہئے اور حالتِ ضرورت مستثنےٰ ہے۔ والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ٣١٣: از بمبئی محلہ قصاباں متصل کرافٹ مارکیٹ مکان گورے بابو صاحب مسئولہ حضرت سید حامد حسین میاں صاحب قبلہ دام ظلہم ٤ ذیقعدہ ١٣٢٩ھ

معظمی مکرمی مد ظلہ العالی السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ چند امور دریافت طلب ہیں بہ گوارائے تکلیف بواپسی ڈاك مطلع فرمائیے بعید از شفقت بزر گانہ نہ ہوگا،

اول١: یہ کہ مستورات منہ پر پنکھا کھجور کا لگالیتی ہیں یقینا وہ پنکھا کنپٹی اور ناك اور منہ سے لگتا ہےا ور چہرہ پوشیدہ بھی رہتا ہے احرام کی حالت میں کیا کرنا چاہئے، نماز پڑھتے وقت جبکہ پردہ کی جگہ نہ ہو پنکھا اونچا اٹھا ہو مشکل سے رکے گا، علاوہ ازیں چہرہ نامحرمان کی نظر سے مخفی رکھنا دشوار ہے اس کے متعلق صاف


 

 



[1] درمختار باب الجنایات مطبع مجتبائی دہلی ١/١٧٣ تا ١٧٥،ردالمحتار باب الجنایات مصطفی البابی مصر ٢/۲۱٧تا ٢٢٨

[2] ردالمحتار باب الجنایات مصطفی البابی مصر ٢/٢٢٨

[3] ردالمحتار باب الجنایات مصطفی البابی مصر ٢/٢١٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن