دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

روزے جس طرح چاہے رکھ لے، اور اگر کامل دن یا رات کی مدت سے کم چھپا رہا اگر چہ کتنی ہی تھوڑی دیر کو توبے عذری کی صورت میں صدقہ فطر کی طرح خاص صدقہ ہی لازم ہوگا، یعنی نیم صاع گیہوں یا مثلًا ایك صاع جَو کہ جہاں چاہے دے اور بصورت عذر مختار ہو گا چاہے یہ صدقہ دے یا ایك روزہ جہاں چاہے رکھ لے۔ ایك صاع دوسو ستر تولے کا ہوتا ہے اور سکہ انگریزی روپیہ سوا گیارہ ماشے کا، تو جہاں سَو روپے بھر کا سیر ہے جیسے ہمارے شہر بریلی میں وہاں کی تول سے صاع پانچ ماشے پانچ رتی اوپر آدھ پاؤ پونے تین سیر کا ہوا، اور نصف صاع دوماشے ساڑھے چھ رتی اوپر تین چھٹانك سوا سیر کا یعنی کچھ کم ڈیڑھ سیر، اس نصف صاع کے آدھے کو عربی میں مُد اور منْ کہتے ہیں ۔ تو ذر ادیر کپڑا سر پر ڈالنے میں من بھر گیہوں کا حکم نہیں بلکہ متعمد روایت میں دومن کاہے۔

فی الدرالمختار، الواجب دم علی محرم بالغ ولونا سیا اوجا ھلا اومکرھا فیجب علی نائم غطی راسہ اوستر راسہ (ای کلہ او ربعہ) بمعتاد، اما بحمل اجانۃ او عِدل فلا شی علیہ، یوما کاملا اولیلۃ کاملۃ وفی الا قل (شمل (الا قل الساعہ الواحدۃ او مادونھا) تصدق بنصف صاع من بر، کا لفطرۃ (افادان التقیید بنصف الصاع من البر اتفاقی فیجوز اخراج الصاع من التمر اوالشعیر من القھستانی) وبعذر (ومن الاعذار الحمی والبرد والجرح والقرح والصداع والشقیقۃ والقمل) و (اما الخطاء والنسیان والاغمام والاکراہ و النوم وعدم القدرۃ علی الکفارہ فلیست باعذار) خیر ان شاء ذبح فی الحرم او تصدق بثلاثۃ اصوع طعام علی ستۃ مساکین این شاء اوصام ثلثۃ ایام ولو متفرقۃ

درمختار اور ردالمحتار میں ہے ہر محرم بالغ پر دم واجب ہوتا ہے خواہ اس نے وہ عمل نسیانًا یا جہالۃً یا مجبورًا کیاہویا حالتِ نیند میں محرم نے اگر بطور عادت پور ادن یا پوری رات سر ڈھانپ لیا (تمام سر یا چوتھائی سر) تو دم لازم ہوگا، اگر کسی نے ٹب یا گٹھڑی اٹھائی تو کوئی شے لازم نہیں،ا ور اگر دن سے کم وقت سر ڈھانپا (لفظ اقل ایك ساعت اور اس سے کم کو بھی شامل ہے) تو گندم کا ایك صاع صدقہ کیا جائیگا جیسے فطرانہ (یہ عبارت بتارہی ہے کہ نصف صاع گندم کا تذکرہ اتفاقی ہے احترازی نہیں، تو ایك صاع کھجور یا جَو دے سکتے ہیں، قہستانی( اگر چہ عذر کی وجہ سے ہو (اعذار میں سے بخار، سردی، زخم، پھوڑا، شیققہ وسر کا درد اور جُوں کا ہونا ہے لیکن عمل خطًا، نسیانًا، اغمام، مجبوری نیند یا کفارہ پر عدمِ قدرت، یہ عذر نہیں بن سکتے)اسے اختیار ہے چاہے حرم میں دم ذبح کرے یا جہاں چاہے چھ مساکین کو تین صاع طعام دے دے یا تین روزے متفرق طور پر رکھ لے (یہ اس صورت میں ہے

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن