30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پر پہلے سے واجب ہو لیا ہے اور اپنی کاہلی سے اب تك ادا نہ کیا ان پر سے وجوب ساقط نہیں ہوسکتا ، غایت یہ کہ جس سال امن نہ ہونا ثابت ہو، وجوب ادا نہ ہوگا جب باذنہ تعالیٰ امن ہوجائے واجب الادا ہوگا۔ والله تعالیٰ اعلم۔
مسئلہ ٣١٠: از قادری گنج ضلع بیرم بھوم ملك بنگالہ مرسلہ سید ظہور الحسین صاحب قادری رزاقی کرمانی ٢٣ جمادی الاولیٰ ١٣٣٦ھ
حضور سرور کائنات (صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم) کا مزار اقدس بلکہ مدینہ طیبہ عرش وکرسی وکعبہ شریف سے افضل ہے یا نہیں؟
الجواب:
تُربت اطہر یعنی وہ زمین کہ جسم انور سے متصل ہے کعبہ معظمہ بلکہ عرش سے بھی افضل ہے [1]صرح بہ عقیل الحنبلی وتلقاہ العلماء بالقبول (اس پر ابو عقیل حنبلی نے تصریح کی اور تمام علماء نے اسے قبول کیا۔ ت)
باقی مزار شریف کا بالائی حصہ اس میں داخل نہیں کعبہ معظمہ مدینہ طیبہ سے افضل ہے، ہاں اس میں اختلاف ہے کہ مدینہ طیبہ سوائے موضع تربتِ اطہر اور مکہ معظمہ سوائے کعبہ مکرمہ ان دونوں میں کون افضل ہے، اکثر جانب ثانی ہیں اور اپنا مسلك اول اور یہی مذہب فاروق اعظم رضی الله تعالیٰ عنہ ہے، طبرانی کی حدیث میں تصریح ہے کہ المدینۃ افضل من مکۃ [2](مدینہ (علیٰ صاحبہا الصلوٰۃ والسلام) مکہ سے افضل ہے۔ ت) والله تعالٰی اعلم۔
________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع