30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
روپیہ کہ قرض لیا گیا کہ ایك مال حلال ہے کہ عقد صحیح شرع سے حاصل کیا توا س میں خبث کی کوئی وجہ نہیں، عالمگیری وغیرہ کتب معتمدہ میں تصریح ہے کہ جس کا مال حرام ہے وہ اگر زید کی دعوت کرے یا اسے کچھ دے اور کہے ورثتہ اواستقر ضتہ [1]یہ مال مجھے ترکہ میں ملا ہے یا میں نے قرض لیا ہے، توا س کا لینااور دعوت کھانا حلال ہے اور جب حج اس کے فرض ہوچکا تھا اور اب اس کے پاس مالِ حلال نہ رہا صرف مال حرام ہے اور مال حرام سے حج مردود ہے، تو چارہ کار سوا اس کے کیا ہے کہ کسی ذریعہ سے حلال مال حاصل کرکے حج کو جائے او رفرض ادا کرے، قرض بھی ذریعہ حلال ہے، یہرفرض تو ادا ہوگیا، ہاں ادائے قرض میں اس پر دقّت ہے کہ مال حرام کو اپنے کسی مصر ف میں صرف کرنا اسے جائز نہیں ، مگر یہ مسئلہ جدا گانہ ہے حج سے اسے تعلق نہیں، اپنی نجات چاہے تو مال حرام اس کے مالك کو یا وارثوں کو پہنچائے اور نہ ملیں تو تصدق کرے اور وجہ حلال سے مال پیدا کرکے قرض ادا کرے اگر ادا ہوگیا فبہا ورنہ حدیث میں ارشاد ہوا ہے کہ حج یاجہاد یا نکاح کے لیے قرض لے وہ قرض الله عزوجل کے ذمہ کرم پر ہے،[2] اور اگر پیروی نفس کی اور مال حلال کی طرف توجہ نہ کی اسی حرام سے قرض ادا کیا اور اپنے مصارف میں صرف کرتا رہا تو یہ ایك گناہ ہے اور حج ادا نہ کرتا تو دوگناہ تھے ایك گناہ سے بچ گیا یہ کیا کم ہے۔ والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٣٠٩: مولوی ابو المحاسن محمد سجاد بہاری صاحب مدرس
اوّل و مہتمم مدرسہ انوار العلوم شہر گیا ١٢ شوال ١٣٣٤ھ
مولانا صاحب اسلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ، مزاج شریف! باعث تحریر عریضہ ہذایہ
ہے کہ اس سال نظر بحالات موجودہ حج کے متعلق عام مسلمین کو کیا حکم دیاجائے، جناب
عالی کی رائے صائب ہوگی کیا خبر احوال شریف مکہ وموجودہ جنگ کے واقعات مسقط وجوب
ہوسکتے ہیں یا نہیں؟ اگر بالفرض اس قسم کا احتمال مسقط وجوب ہو بھی تو ایسے موقع
پر فتویٰ کیا دینا چاہئے، امید کہ جواب بالصواب سے سرفراز فرمائیں گے۔
الجواب:
افواہ کا اعتبار اگر واقعی ثابت ہو کہ راستہ میں امن نہیں تو وجوب نہ ہوگا کہ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیۡہِ سَبِیۡلًاؕ[3](جو اس تك چل سکے۔ ت)
صادق نہ آیا مگر یہ ا س کے لیے ہے جس پر اسی سال وجوب حج ہوتا اور جن
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع