30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٣٠٣: از پیلی بھیت محلہ بشیر خاں مرسلہ محمد عبداللطیف خاں صاحب رئیس ٨ شوال ١٣٢٢ھ
جناب مولوی صاحب مخدوم بندہ سلامت، بعد سلام نیاز کے عرض یہ ہے میری بھاوج بیوہ فی الحال ارادہ حج بیت الله شریف کے جانے کا رکھتی ہیں بلکہ بھاوج صاحبہ کا قصد حال میں روانگی کا ہے مگرہمراہ ان کے کوئی شخص محرم نہیں ہے، جو شخص کہ ان کے ہمراہ جاتا ہے وہ ان کے دور کے رشتہ کا بھائی ہے اور عرصہ سے بھاوج صاحبہ کے پاس ملازم ہے مگر شخص مذکور محتاط نہیں ہے یہاں کے علماء نامحرم شخص کے ہمراہ جانے سے منع فرماتے ہیں اور بھاوج صاحبہ کے حقیقی بھائی مکہ شریف سال گزشتہ میں گئے ہوئے ہیں واپس میں وہ ان کے ہمراہ آئیں گے، جناب بموجب شرع شریف یہ ارقام فرمائے کہ بھاوج صاحبہ کا ایسے شخص کے ہمراہ جانا جائز ہے یا ناجائز؟ جواب سے جلد مطلع فرمائے۔
الجواب:
رسول الله صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لا یحل لا مرأۃ تؤمن باﷲ والیوم الاٰخر ان تسافر مسیرۃ یوم ولیلۃ الامع ذی رحم محرم یقوم علیھا [1]۔ |
حلال نہیں اس عورت کو کہ ایمان رکھتی ہو الله اور قیامت پر کہ ایك منزل کا بھی سفرکرے مگر محرم کے ساتھ جوا س کی حفاظت کرے۔ |
یعنی بچہ یامجنون یا مجوسی یا بے غیرت فاسق نہ ہوا یسا اگر محرم ہو تو اس کے ساتھ بھی سفر حرام ہے کہ اس سے حفاظت نہ ہوسکے گی یا ناحفاظتی کا اندیشہ ہوگا، حج کا جانا ثواب کے لیے ہے اور بے محرم جا نے میں ثواب کے بدلے ہر قدم پر گناہ لکھا جائے گا، میں خاص اس موقع کے لیے نہیں کہتا بلکہ عام مسئلہ بتا تا ہوں کہ جو عورت حج کو جانا چاہے اور محرم نہ پائے اور شوہر نہ رکھتی ہو اس کا طریقہ یہ ہے کہ کسی کفو سے نکاح کرکے اسے ساتھ لے جائے پھر اگر نکاح کو باقی رکھنا نہ چاہے اور اندیشہ ہوکہ دوسرے کی پابند ہوجائیگی تو اس کی تدبیر یہ ہے کہ (فلاں) کفو کے ساتھ نکاح کرنے کا اس شرط پر کہ جب میں سفرحج سے اپنے مکان پر واپس آؤں مکان میں قدم رکھتے ہی فورًا مجھ پر ایك طلاق بائن ہو، پھر وکیل کرے
[1] صحیح بخاری باب فی کم یقصر الصلوٰۃ وسمہ النبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم یوماً ولیلۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٤٨ ۔١٤٧،صحیح مسلم باب سفر المرأۃ مع محرم الی حج وغیرہ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٣٤۔ ٤٣٣،سنن ابوداؤد کتاب المناسک باب المرأۃ تحج بغیر محرم آفتاب عالم پریس لاہور ١/٢٤١،الترغیب والترھیب ترھیب المرأۃ ان تسافرا لخ مصطفی البابی مصر ٤/٧٢
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع