30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ نکاح کرے، اگر یہ خوف ہو کہ شاید اس نے نکاح کرلیا اور پھر نہ گیا تو یہ پھنس گئی اور حج بھی نہ ہوا، یا اندیشہ ہو کہ شوہر موافق مزاج نہ نکلے چاہئے تو تھا چند روز کے لیے اور پابند ہوگئی عمر بھر کی، یا سرے سے اسے پابند شوہر رہنا منظور ہی نہ ہو، صرف اس ضرورت کی رفع تك کہ نکاح چاہئے، تو اقول:(میں کہتا ہوں۔ ت)اس کی تدبیر یہ ہے کہ اس شرط پر نکاح کرے کہ اگر تواس سال میرے ساتھ حج کو نہ جائے تو مجھ پر ایك طلاق بائن ہوا ور جب بعد حج میں واپس آؤں اور اپنے مکان میں قدم رکھوں تو فورًا مجھ پر طلاق بائن ہو، یوں اگر وہ نہ گیا تو طلاق ہوجائے گی اور اگر گیا تو واپسی پر عورت جس وقت اپنے مکان میں قدم رکھے گی نکاح سے نکل جائے گی، اور بہتر اورآسان تر یہ ہے کہ اس شرط پر نکاح کرے کہ مجھے ہر وقت اپنے نفس کا اختیار ہو کہ جب کبھی چاہوں اپنے آپ کو ایك طلاق بائن دے لُوں، یوں اس کے نہ جانے یا واپس آنے پر اور اس کے بعد بھی ہر وقت عورت کو اختیار رہے گا مرضی ہو اس کی زوجیت میں رہے نہ مرضی ہو اپنے آپ کو ایك طلاق بائن دے کر جُدا ہوجائے، درمختار میں ہے:
|
مع زوج او محرم بالغ عاقل غیر مجوسی ولا فاسق لامرأۃولو عجو زا وھل یلزمھا التزوج قولان ولوحجت بلامحرم جازمع الکراھۃ [1]۔ |
عورت خواہ بوڑھی ہو اس کے لیے خاوند یا محرم بالغ کاہونا ضروری ہے بشرطیکہ وہ محرم فاسق اور مجوسی نہ ہو کیا عورت پر حج کے لیے نکاح ضروری ہے، اس بارے میں دو قول ہیں، اگرعورت نے بغیر محرم حج کرلیا تو جائز مع الکراہت ہوگا۔ (ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
قولہ قولان ھما مبنیان علی ان وجود الزوج اوالمحرم شرط وجوب ام شرط وجوب الاداء والذی اختارہ فی الفتح انہ مع الصحۃ وأمن الطریق شرط وجوب الاداء فیجب الایصاء ان منع المرض وخوف الطریق اولم یوجد زوج ولامحرم ویجب علیھا التزوج عند فقد المحرم وعلی الاول لا یجب شیئ من ذٰلک |
قولہ قولان ، یہ دونوں اس بنا پر ہیں کہ خاوند یا محرم کا ہونا نفس وجوب کے لیے شرط ہے یا وجوب ادا کے لیے، فتح میں جو مختار ہے وہ یہ ہے کہ صحت اورراہ پر امن ہو تو وجوب ادا کے لیے شرط ہے، اگر مرض یا راستہ کا خوف مانع ہے تو حج کے بارے میں وصیت لازم ہوگی یا خاوند اورمحرم نہیں تو محرم کی عدم موجودگی میں نکاح کرنا ضروری ہوگا، اور پہلے قول پر ان میں سے کوئی چیز بھی واجب نہیں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع