30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فضلا عما لابد منہ ومنہ المسکین ومرمتہ ولوکان عندہ ما لواشتری بہ مسکنا و خادما لا یبقی بعدہ مایکفی للحج لایلزمہ خلاصۃ، وحرر فی النھرانہ یشترط بقاء راس مال لحرفتہ ان احتاجت لذٰلك و الا لا١[1] (وراس المال یختلف باختلاف الناس بحر، والمراد مایمکنہ الا کتساب بہ قدر کفایتہ وکفایۃ عیالہ [2] اھ ملتقطات واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔ |
جو اس کی ضرویات سے زائد ہو، ان میں اس کی رہائش اور اس کی مرمت بھی ہے، اگر اس کے پاس مال ہے کہ وہ رہائش اور خادم خریدتا ہے اور باقی اتنا مال نہیں بچتا جو حج کے لیے کافی ہو اس پر حج فرض نہیں ہوگا، خلاصہ۔ اور نھر میں ہے اگر وہ کسی کاروبار کا محتاج ہے تواس کے لیے سرمایہ کا باقی رہنا بھی شرط ہے اور اگر محتاج نہیں تو پھر یہ شرط نہ ہوگی، مختلف لوگوں کے اعتبار سے سرمایہ مختلف ہوسکتا ہے، بحر۔ اور کاروبار سے مراد اتنا ہے جس سے اپنی اور اپنے عیال کے لیے بقدر کفایت روزی حاصل ہوسکے اھ اختصار۔ والله سبحانہ وتعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ٣٠٢:
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ادائے حج ہندہ پر مدت سے فرض تھا اب جانے کا قصد کیا تو محارم اس کے بجہت موانع نہیں جاسکتے، ایك محرم کو کہ ارتکاب مناہی سے بیباك ہے اور انصرام سفر کے کاموں کا اس سے متوقع نہیں ۔ لے جانا ممکن ہے اور ایك عورت متقیہ اور ایك بھتیجا شوہر ہندہ کا کہ بچپن سے اس کے سامنے ہوتی دیندار وہو شیار ہے جاتے ہیں ان کے ساتھ نہ جائے گی تو پھر جانے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی، فرض رہ جائے گا، اس صورت میں ہندہ کو جانا چاہئے یا نہیں؟ا ور جائے تو کس کے ساتھ جائے؟ بینوا توجروا۔
الجواب:
عورت کو بغیر محرم کے حج خواہ کسی اور کام کے واسطے سفر کرنا نا جائز ہے اور بھتیجا شوہر کا محرم نہیں، اور محرم فاسق بیکار ہے اس کا ہونا نہ ہونا برابر ہے اور معیت زنِ متقیہ کی امام اعظم رحمۃ الله علیہ کے نزدیك کافی نہیں لیکن اگر بغیر محرم کے چلی گئی اور حج کر لیا تو فرض ساقط اور حج مع الکراہۃ ادا، اس فعل ناجائز کی معصیت جُدا، پس جب ہندہ پر بسبب اجتماع شرائط کے حج فرض ہوگیا تھا اور اب معیت محرم کی نہیں ملتی تو چارہ کار یہی ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع