دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

واخرج النسائی وابن ماجۃ وحاکم وقال صحیح علٰی شرط مسلم، والطبرانی باسناد جید، عن معاویۃ بن جاھمۃ ان جاھمۃ رضی اﷲتعالیٰ عنہ جاء الی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم، فقال یا رسول اﷲ! اردت ان اغزو وقد جئتك استشیرک،فقال ھل لك من ام، قال نعم، قال فالزمھا فان الجنۃ عند رجلیھا [1]۔

 

ولفظ الطبرانی قال اتیت النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم استشیرہ فی الجھاد، فقال النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الك والدان، قلت نعم، قال الزمھما فان الجنۃ تحت ارجلھما [2]۔

 

 

واخرج ھذا اعنی الطبرانی عن طلحۃ بن معٰویۃ السلمی رضی اﷲ تعالٰی عنہ، قال اتیت النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم، فقلت یا رسول اﷲ انی اربد الجھاد فی سبیل اﷲ، قال امك حیۃ، قلت نعم، قال النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الزم

نسائی، ابن ماجہ، حاکم (اور کہایہ شرط مسلم کے مطابق صحیح ہے) اور طبرانی نے سند جید کے ساتھ حضرت معاویہ بن جاہمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کیا کہ حضرت جاہمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں جہاد کا ارادہ رکھتا ہوں آپ کی خدمت میں مشورہ کے لیے حاضر ہوا ہوں، فرمایا: تمھاری والدہ ہیں؟ عرض کیا: ہیں۔ فرمایا: پس ان کی خدمت کرو کیونکہ جنت ان کے قدموں میں ہے۔

اور طبرانی میں روایت کے الفاظ یہ ہیں حضرت جاہمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوکر جہادکے لیے مشورہ طلب کیا، آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: کیا تمھارے والدین زندہ ہیں؟ عرض کیا: زندہ ہیں۔ فرمایا ، ان کی خدمت کو لازم جانو کیونکہ جنت ان کے قدموں میں ہے۔

طبرانی نے حضرت طلحہ بن معاویۃ السلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں اللہ کی راہ میں جہاد کا ارادہ رکھتاہوں، فرمایا: تمھاری والدہ زندہ ہیں؟ عرض کیا:ہاں۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:ا ن کے قدموں میں

 


 

 



[1] سنن نسائی کتاب الجہاد مکتبہ سلفیہ لاہور ٢/٤٨

[2] المعجم الکبیر حدیث ٢٢٠٢ المکتبۃ الفیصلیہ بیروت ٢/٢٨٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن