30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الکتاب والعبارۃ توجرو ایوم الحساب بالبشارۃ۔ |
مذکورہ افراد سے ہجرت کی اجازت چاہئے گا تو وہ اجازت نہیں دیں گے ایسی صورت میں اس کے لیے شرعا ہجرت جائز ہے یا نہیں؟ کتاب وسنت کی روشنی میں واضح فرمادیں، اللہ تعالیٰ تمھیں یوم قیامت اجر عطافرمائے گا۔ (ت) |
الجواب:
|
اللھم ھدایۃ الحق والصواب الحمد اﷲ وحدہ و الصلٰوۃ والسلام علی من لانبی بعدہ وعلی اٰلہ وصحبہ المکرمین عندہ برالو الدین من اعظم الواجبات واھم القربات حتی قرن المولٰی سبحانہ وتعالٰی شکرھا بشکرہ، اذ امر عز من اٰمر،ان اشکر لی ولوالدیك ، وقد فضلہ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم علی الجھاد فی سبیل اﷲ (اخرج) احمد و الشیخان وابوداؤد والنسائی عن عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ، قال سألت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ای العمل احب الی اﷲ قال الصلٰوۃ علی وقتھا، قلت ثم ای، قال ابوالوالدین، قلت ثم ای، قال الجھاد فی سبیل اﷲ [1]قلت، ولیس
|
اے اللہ حق وصواب کی توفیق عطافرمائیں، حمد ہے اللہ کے لیے جو ذات صفات میں لا شریك ہے، صلوٰۃ وسلام ہو اس ذات پر جس کے بعد کوئی نبی نہیں اور مکرم ومحترم آل واصحاب پر۔ والدین کے ساتھ حسن سلوك اعظم واجبات او راہم عبادات میں سے ہے حتی کہ اللہ تعالیٰ سبحانہ وتعالیٰ نے ان کی شکر گزاری کو اپنے شکریہ کے ساتھ متصل فرماتے ہوئے یہ حکم دیا"میرے شکر گزار بنو او راپنے والدین کے"اور حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے والدین کے ساتھ نیکی کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد سے افضل قرار دیا ہے۔ امام احمد، بخاری، مسلم، ابوداؤد، نسائی نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ تعالیٰ کے ہاں کون سا عمل زیادہ محبوب ہے؟ فرمایا: وقت پر نماز، میں نے عرض کیا: اس کے بعد کون سا عمل ہے؟ فرمایا: والدین کے ساتھ حسن سلوک۔ عرض کیا: اس کے بعد ؟ فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد، |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع