دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

ایسا روا ہے ،مگریہ فقیر بحمد اﷲاپنے امام رحمہ اﷲتعالیٰ کے مطابق مذہب، ہر نماز خاص اُ س کے وقتِ مقرر ہی میں پڑھتا جن کی تعیین اﷲ ورسول جل وعلا وصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے فرمادی ہے، مجھے عصر وعشاء کے لیے اُترنا پڑتا، قافلہ دُور نکل جاتا ، میں جلدی کرکے مل جاتا، قضائے حاجت کے لیے بھی لوگ اس خیال سے کہ قافلہ بعید نہ ہوجائے نزدیك ہی بیٹھ جاتے ہیں، مجھے یہ پسند نہ آتا اور دور کسی پیڑیا پہاڑ کی آڑ میں جاتا اس میں بھی لوگ، قافلہ دور نکل جاتا، دن کی تنہائیوں اور رات کی اندھیریوں میں بار ہا بد وی ملے وہ مسلّح تھے اورمیں نہتّا، مگر کبھی سوا السلام علیکم و علیکم السلام ،مساکم اﷲ بالخیر والسعادۃ صبحکم اﷲبالرضاء والنعیم(تم پر سلام ہو اور تم پربھی سلام ہو، اﷲتعالیٰ رات خیر اور صبح مبارك کرے، اﷲاپنی خوشنودی اورانعامات سے نوازے۔ت) کے اصلًا کسی نے کوئی تعرض نہ کیا وﷲالحمد، اتفاقا کہیں کوئی واقعہ ہوجانا بدامنی نہیں کہلاتا، یہاں شہر سے اسٹیشن کو جاتے ہوئے شب میں متعدد واردات ہو چکیں اور رات کو آنولے سے بدایوں جانے میں تو کتنے ہی وقائع ہوئے، کوئی عاقل ایسے اتفاقیات پر شہر یا راہ میں بدامنی نہ مانے گا پھر وہاں اس حال پرکہ بارہ١٢ منزل تك بیچ میں صرف ایك قلعہ رابغ ملتا ہے جگہ جگہ چوکی پہروں کا نشان نہیں، اگر اتفاقی واردات ہوجائیں تو اُس کے باعث بدامنی ماننا،فرضیت حج میں خلل جاننا، ضعفِ ایمان نہیں، توکیا ہے، لئیم الطبع لوگ جو قافلوں میں بدویوں سے دنائت وخست کا برتاؤ کرتے ہیں اور اس کے سبب وہ ان کی خدمت گزاری کہ ان پر شرعًا عرفًا کسی طرح لازم نہیں، پوری نہیں کرتے(حالانکہ مشاہدہ وہ تجربہ ہے کہ وُہ کریم الطبع بندے قلیل پر کثیر راضی ہوجاتے اور ادنٰی خدمت گار سے بڑھ کر کام دیتے ہیں، ہاں خسیس دنی الطبع کو ضرور مکروہ رکھتے ہیں) اس باعث سے اگرکوئی تکلیف ان سفہاء کو پہنچ جاتی ہے تو انہیں کی لَوم وخست کا نتیجہ ہے اسے طرح طرح کی رنگ آمیز یوں کے ساتھ یہاں آکر بیان کرتے اور محض بے اصل نئی پرانی افواہ اپنے حواشی بڑھاکر مسلمانوں کو سناتے اور انہیں حاضریِ بارگاہِ خدا ورسول سے بد دل کرتے ہیں یہ اُن کی ایمانی حالت کا خاکہ ہے ولا حول ولاقوۃ الّا باﷲالعلی العظیم وحسبنا اﷲ ونعم الوکیل اور اگر معاذاﷲ بدامنی اس حد کی فرض کی جائے، کہ مانع فرضیت حج ہو، توا ب یہ ریل اگر مورثِ امن وامان بھی لی جائے تو مقدمہ فرض نہ ہوگی کہ بسبب بے امنی حج فرض ہی نہیں، ہاں مقدمہ فرضیت ہوگی کہ یہ ہوجائے توحج فرض ہو اور مقدمہ فرضیت، فرض درکنار مستحب بھی نہیں ہوتا، مثلًا اتنا مال جمع کرنا کہ حوائج اصلیہ سے بچ کر قدر نصاب رہے اور اس پر سال گزرے، مقدمہ فرضیت زکوٰۃ ہے کہ ایسا ہوتو زکوٰۃ فرض ہو مگر وہ اصلًا مستحب نہیں، غرض ہر عاقل جانتا ہے کہ اسباب ادائے واجب کا مہیّا کرنا واجب ہوتا ہے، نہ کہ اسباب وجوب کا۔درمختار میں ہے:

لو وھب الاب لابنہ مالا،یحج بہ

اگر والد نے بیٹے کو حج کے لیے مال ہبہ کیا تو اس پر

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن