دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

اگر وہ طوافِ عمرہ ہے تو رمضان مبارك میں اس کا طواف ذی الحجہ سے بہت زیادہ ہوگا لاختلاف العلماء فی نفس جواز العمرۃ شھر الحج(کیونکہ علماء کا حج کے مہینے میں جوازِ عمرہ کے بارے میں اختلاف ہے۔ت) حدیث میں ہے حضور سیّد عالم صلی ا ﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

عمرۃ فی رمضان تعدل حجۃ معی۔[1]واﷲتعالٰی اعلم۔

رمضان مبارك میں ایك عمرہ میرے ساتھ حج کے برابر۔ واﷲتعالٰی اعلم۔

علمائے کرام نے دونوں صورتیں لکھی ہیں چاہے پہلے سرکارِ اعظم میں حاضر ہو اُس کے بعد حج کرے یہ ایسا ہوگا جیسے صبح کے فرضوں سے سنتیں مقدم ہیں اورحاضری بارگاہِ مقدس اس کے لیے قبول حج کا سامان فرمادے گی ان شاء اﷲالکریم ثم رسولہ الرؤف الرحیم علیہ وعلیٰ آلہ اکرم الصّلوٰۃ والتسلیم،اور چاہے تو حج کے بعد حاضر ہو یہ ایسا ہوگا جیسے مغرب کے فرضوں کے بعد سنّتیں۔ حج اگر مبرورہے اُسے گناہوں سے پاك کرکے اس قابل کردے گا کہ زیارت قبرِ انور کرے    ع

پاك شواول وپس دیدہ برآں پاك انداز

(پہلے پاك ہو جاؤ پھر مبارك ادا والوں کی زیارت کا شرف پاؤ۔ت)

یہ سب اس صورت میں ہے کہ مکہ معظمہ کو جاتے میں مدینہ طیبہ راستہ میں نہ پڑے اور اگر ایسا ہے جیسا شام سے آنے والوں کے لیے تو پہلے حاضری دربارِا نور ضروری ہے،خلافِ ادب ہے کہ بے حاضر ہوئے حج کو چلا جائے۔ واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ ٢٩٩:                             پیش کردہ منشی محمد عتیق احمد صاحب ساکن پیلی بھیت بتاریخ            ١٢ رجب ١٣٢١ھ

بحضرت اعلم العلماء افضل الفضلاء واکمل الکملاء، آفتابِ آسمان شریعت، ماہتاب درخشاں طریقت، نور بخش قلوبِ مومنین، روشن فرمائے دین و دنیا، حاکم محکمہ ایمان، ماتحت حبیب الرحمان سرور عالم صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم، حامیِ دینِ متین، اہل سنت، ماحیِ ضلالت وکفروبدعت، صاحب حجتِ قاہرہ، مجددمائتہ حاضرہ، آیۃ من آیات اﷲ، فضیلت پناہ، حقیقت آگاہ، امام العلماء والفضلاء، حاج الحرمین الشریفین مولانا ومقتدانا، عالی جناب مولوی محمد احمد رضاخاں صاحب فاضل بریلوی دامت برکاتہم وافاضاتہم، اس بارے میں کیا ارشاد ہے کہ حجاز ریلوے جو حرمین شریفین زاد ہما اﷲشرفاوتعظیما کے سفر وزیارت وغیرہ کو مسلمانوں پر آسان کردے گی اور وہاں کے ساکنین خصوصًا حرمِ محترم مدینہ منورہ کے رہنے والوں کو ہرشئی بہ آسانی میسر آنے کا


 

 



[1] صحیح مسلم باب فضل العمرۃ فی رمضان قدیمی کتب خانہ کراچی١/٤٠٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن