دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

التحریم" تٰٓئِـبٰتٍ عٰبِدٰتٍ سٰٓئِحٰتٍ"السائح ھوالصائم [1]۔

عبادت کر نے والے ، حمد کرنے والے ، روزہ رکھنے والے الآیۃ

اور سورہ تحریم میں ارشاد باری تعالٰی ہے : توبہ کرنے والیاں عبادت کرنے وا لیاں، روزہ رکھنے والیاں ۔ السائح کا معنی روزہ رکھنے والا ہے (ت) عشر کا ذکر بھی قرآنِ عظیم میں ہے :

قال تعالی فی سورۃ الانعام وَاٰتُوۡا حَقَّہٗ یَوْمَ حَصَادِہٖ ۫ۖ[2] ۔قالہ ابن عباس و طاؤس والحسن و جابر بن زید و سعید بن المسیّب [3] ۔ رضی اﷲ تعالٰی عنھم کمافی المعالم وغیرھا، واﷲسبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

اﷲتعالٰی نے سورۃ الانعام میں فرمایا: کھیتی کٹنے کی دن اس کا حق ادا کرو ۔ (اکثر مفسرین کے نزدیك اس حق سے مراد عشر ہے )(حضرت ابن عباس، طاؤس ، حسن ، جابربن زید اور سعید بن المسیّب رضی اﷲتعالٰی عنہم ان تمام حضرات نے اس سے عشر مراد لیا ہے جیساکہ معالم التنزیل وغیرہ میں ہے ۔ ت) واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ٢:                   مرزا باقی بیگ صاحب رامپوری                   ١٠ذی قعدہ ١٣٠٦ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ چند مسلمانوں نے ایك صاحب کا کچھ ماہوار نقد بطور چندہ مد زکوٰ ۃ میں سے اور طعام شبانہ روز مقرر کردیا اور کوئی کام خدمت یا بدل وغیرہ ان کے ذمہ نہیں کیا ،غرض ان لوگوں کی ایك مسلمان بزرگ و مسکین کے ساتھ سلوك کرنا تھا اور ایسے شخص کا اپنے محلّہ و مسجد میں رہنا موجبِ خیر و برکت سمجھا، اسی طور پر عرصہ قریب چار سال کی گزرا کہ یہ لوگ مو افق اپنے وعدے اور نیّت کے خواہ وہ بزرگ اپنے وطن کو گئے یا یہاں رہے ، دیتے اور ادا کرتے رہے ، مگر بعض نے ان میں عذر کیا اور کہا ہم ایامِ غیر حاضری کا نہ دیں گے ، تو اس صورت میں زکوٰ ۃ ان لوگوں کی ادا ہوئی یانہیں ؟بینوا توجروا۔

الجواب:


اللہم ھدایۃ الحق والصواب :اصل یہ ہے کہ زکوٰ ۃ میں نیّت شرط ہے بے اس کے ادا نہیں ہو تی، فی الاشباہ ماالزکوٰۃ فلایصح ادا ھا الّابالنیۃ [4](اشباہ میں ہے کہ زکوٰۃ کی ادائیگی نیت کی بغیر درست نہیں ۔ ت)اور نیّت میں اخلاص


 

 



[1] القرآن ٦٦/٥ 

[2] القراٰن ٦/١٤٢

[3] معالم التنزیل علیٰ ھامش الٰخا زن تحت آیہ مذکورہ مصطفی البابی مصر ٢/١٩١

[4] الاشبادہ والنطائر القاعدۃ الاولیٰ من الفن الاول ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کر اچی ١/٣٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن