30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عمرہ کی نیت کرکے ادا کرکے پھر حج کا احرام مکّہ معظمہ میں باندھا تھا توالبتہ قربانی واجب تھی اور ایك اونٹ میں سات٧سے زیادہ شریك نہ ہوسکتے تھے تو وہ قربانی نہ ہوئی ، اس صورت میں البتہ دو٢ قربانیاں لازم ہیں ایك اصل اور ایك جرمانہ کی، ان کی قیمت بھیج کر حرم شریف میں کرائی جائیں۔واﷲتعالٰی اعلم
مسئلہ٢٩٤تا٢٩٥:
(١) ایك حاجی نے دم شکریہ کے عوض اس کی قیمت خیرات کی ، اب یہ دم شکریہ اس کی جانب سے ادا ہوا یا نہیں؟ دوسرے صاحب نے دم تقصیر کی قیمت خیرات کی، اس کی ذمہ سے دم ادا ہوا یا نہیں؟
(٢) اگر وہ صاحب جنہوں نے دم شکریہ اور دم تقصیر منٰی میں نہ ذبح کیا وہ یہاں آکر ایك گائے خرید کر مثل قربانی کے شریك ہوکر اور اس کوذبح کرکے خیرات یہاں کردیں تو وہ فعل ہند میں درست ہوگا یانہیں ؟بینواتوجروا
الجواب:
(١) نہ،کہ یہاں خود ذبح مقصود ہے اوراﷲ عزوجل کے لیے جان دینا، تو قیمت اس کے بدلے میں کافی نہیں،لباب میں ہے:
|
لاتجوزالقیمۃ فی ھدی النذر کما لاتجوز فی غیرہ من الھدایا[1]۔ واﷲتعالٰی اعلم۔ |
نذر کے ہدی کی قیمت ادا کرنا جائز نہیں جیسا کہ دیگر ہدیوں میں جائز نہیں۔ واﷲتعالٰی اعلم (ت) |
اگر ہندوستان میں ہزار گائیں یا اونٹ ذبح کردیں ادانہ ہوگا کہ اس کے لیےحرم شرط ہے۔ درمختار میں ہے:
|
یتعین الحرم المنٰی اھ٢[2] ای لدم شکروجبر قال الشامی لما تقدم انہ اسم لما یھدی من النعم الی الحرم الخ قلت وقد قال تعالٰی ہَدْیًۢابٰلِغَ الْکَعْبَۃِ٣[3]۔ واﷲ تعالٰی اعلم |
حرم متعین ہے منٰی کچھ خاص نہیں اھ یعنی دم شکر اور اس دم کے لیے جو نقصان کے ازالہ کے لیے ہو، امام شامی نے کہا کہ پہلے گزرا کہ یہ ان ہدایاکا نام ہے جو جانور حرم کی طرف لے جائے جاتے ہیں الخ، میں کہتا ہوں اﷲتعالیٰ کافرمان مبارك یوں ہے وہ ہدی جو کعبہ کو پہنچنے والی ہے، واﷲتعالٰی اعلم (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع