دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

لایرید النفرکذاروی الحسن عن ابی حنیفۃ[1]۔

جائز نہیں جو لوٹنے کا ارادہ نہ رکھتا ہو۔ امام حسن نے امام ابو حنیفہ رحمہ اﷲتعالیٰ سے یوں ہی نقل کیا ہے۔(ت)

اسی کی فصل شرائط رمی میں ہے:

الخامس ان یرمی بنفسہ فلا تجوزالنیابۃ عند القدرۃ تجوز عند العذر، فلورمی عن مریض لا یستطیع الرمی بامرہ اومغمٰی علیہ ولوبغیر امرہ او صبی غیر ممیزاومجنون جاز، والا فضل ان توضع الحصی فی اکفھم فیرمونھا ای رفقاؤھم ففی الحاوی عن المنتقی عن محمد ، اذاکان المریض بحیث یصلی جالسارمی عنہ ولاشئی علیہ اھ ولعل وجہہ انہ اذاکان یصلی قائما فلہ القدرۃ علی حضور المرمی راکبا اومحمولا فلایجوز النیابہ عنہ٢[2] اھ ملخصات واﷲ تعالٰی اعلم۔

پانچویں شرط یہ ہے کہ خود رمی کرے قدرت کے باوجود نائب بنانا درست نہیں ، ہاں عذر کے وقت جائز ہے ،اگر کسی نے ایسے مریض کے کہنے پر رمی کی جو طاقت نہیں رکھتا، یا حاجی پر غشی طاری تھی اگر چہ اس نے رمی کا نہ کہا ہو، یا جس بچے کو شعور نہ ہو اس کی طرف سے یادیوانے کی طرف سے رمی کردی تو جائز ہوگی ۔ افضل یہ ہے کہ سنگریزے معذوروں کے ہاتھوں میں رکھ دئے جائیں توان کے رفیق رمی کریں۔ حاوی میں المنتقی سے امام محمد سے مروی ہے جب مریض اس حال میں ہو کہ صرف بیٹھ کر نماز ادا کرتا ہوتو اس کی طرف سے کسی نے رمی کردی تو اس پر کوئی شئے لازم نہ ہوگی اھ شاید اسکی وجہ یہ ہے کہ جب وُہ نمازکھڑے ہوکر ادا کرسکتاہوتو اب اس کے لیے رمی کے لیے جانے کی قدرت ہوگی خواہ سوار ہوکر جائے یا اسے اٹھاکر لے جایاجائے اب اس کی طرف سے نائب بنانا درست نہ ہوگا اھ ملخصا واﷲتعالٰی اعلم (ت)

مسئلہ ٢٩٣:                            ازشہر بریلی مسئولہ حضرت ستنا بی بی صاحبہ مدظلہا

حج میں ایك اونٹ آٹھ آدمیوں نے شریك ہوکر قربانی کی تو حج ہوایا نہیں اور قربانی دوبارہ کرے یانہیں؟ بینواتوجروا۔

الجواب:

حج ہوگیا پھر احرام باندھتے وقت تنہا حج کی نیت باندھی تھی تو قربانی اصلًا ضرور نہ تھی نہ اب اس کے بدلے کسی چیز کی حاجت ہے، ہاں اگر احرام میں حج اور عمرہ دونوں کی نیت ایك ساتھ باندھی تھی یا احرام میں فقط


 

 



[1] لباب وشرح لباب مع ارشاد الساری فصل فی وقت الرمی فی الیومین دارالکتاب العربی بیروت ص١٦١تا٨٥

[2] لباب وشرح لباب مع ارشاد الساری فصل فی احکام الرمی وشرائط الخ دارالکتاب العربی بیروت ص١٦٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن