30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسی کی فصل وقوف بالمزدلفہ میں ہے:
|
الوقوف بھا واجب واول وقتہ طلوع الفجر الثانی من یوم النحر واٰخر طلوع الشمس منہ فمن وقف بھا قبل طلوع الفجر اوبعد طلوع الشمس لایعتد بہ، وقدرالواجب منہ ساعۃ ورکنہ کینونتہ بمزدلفۃ بفعل نفسہ اوغیرہ، نواہ اولم ینو علم بھا اولم یعلم ولوترك الوقوف بھا فدفع لیلا فعلیہ دم الااذا کان لمرض اوضعف بیّنۃ من کبر اوصغر اویکون امرأۃ تخاف الزحام فلا شئی علیہ۔[1] |
مزدلفہ کا وقوف لازم ہے، ابتدااس کی یوم نحر کی طلوع فجر ثانی سے ہوتی ہے اور اس کا اخیر وقت اسی دن کا طلوع آفتاب ہے توجو طلوعِ فجر سے پہلے یاطلوع شمس کے بعد مزدلفہ میں ٹھہرا اسکے ٹھہرنے کا اعتبار نہیں(یعنی وقوف معتبر نہیں ہوگا) مقدار واجب ایك ساعت ہے اور اس کا رکن یہ ہے کہ اس مدّت میں وہاں خود موجود ہونا اپنے عمل سے یاغیر کے عمل سے ہو، نیت ہویا نہ ہو، اسے مزدلفہ کا علم ہو یا نہ ہو، اگرمزدلفہ کا وقوف ترك کرکے رات کو ہی حاجی واپس آگیا تو ایسی صورت میں دم لازم ہوگا، اگر کوئی مرض ہو یاکبروصغر کی وجہ سے واضح ہو یا کوئی خاتون ہوجواز دحام سے ڈرتی ہوتو اب کوئی شے لازم نہ ہوگی۔(ت) |
اسی کی فصل وقت الرمی فی الیومین میں ہے:
|
وقت رمی الجمار الثلث فی الیوم الثانی یجوز قبلہ فی المشہور ای عند الجمہور، وقیل یجوز وھو خلاف ظاھرالروایۃ، وفی المسألۃ روایۃ اخری مختصۃ بالیوم الثانی من ایام التشریق، لما فی المرغینانی لو اراد ان ینفرفی ھذاالیوم لہ ان یرمی قبل الزوال وان رمی بعدہ فھو افضل وانما لا یجوز قبل الزوال، من |
ایامِ نحر میں دوسرے اور تیسرے دن تینوں جمرات کو رمی کا وقت زوال کے بعد ہوتا ہے مشہور روایت یعنی جمہور کے ہاں زوال سے پہلے رمی جائز نہیں بعض نے کہا جائز ہے لیکن یہ ظاہرالروایت کے خلاف ہے، اس مسئلہ میں ایك اور روایت بھی ہے جو ایام تشریق کے دوسرے دن کے ساتھ مخصوص ہے کیونکہ مرغینانی میں مذکور ہے: اور اگر حاجی نے اس دن لوٹنے کا ارادہ کرلیا ہے تو زوال سے پہلے رمی کرسکتا ہے، ہاں بعد از زوال کرے تو افضل ہوگی، اور زوال سے پہلے اس شخص کے لیے رمی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع