دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

باندھے، مکہ معظمہ پہنچتے ہی طواف وسعی سے عمرہ بجالاکراحرام کھولدے، اب بلاتکلف ہشتم ذی الحجہ تك بلااحرام مکہ معظمہ میں قیام کرسکتا ہے جو چاہے پہنے، اوڑھے، سرسے عمامہ باندھے، جوچاہے کرے۔ یہ احرام صرف پانچ روز رکھنا ہوگا۔ بعدہ آٹھویں کو پھر احرام حج کا باندھے منٰی کو جائے، عرفات ومزدلفہ سے پلٹ کر دسویں تاریخ جب پھر منٰی میں آئیگا اورجمرۃ العقبہ کی رمی کرکے قربانی جو اس پر بوجہ تمتع واجب تھی بجالائیگا، اس کے بعد سر مُنڈائے یا بال کتروائے، احرام کھل گیا سوا عورتوں کے(کہ بعد طوافِ زیارت حلال ہوں گی) جو کچھ احرام نے حرام کیا تھا سب حلال ہوگیا، تو یہ احرام پورے تین دن بھی نہ رہا۔

ثانیًا  یہاں بمبئی سے دالان کی شکل کی ایك چیز کھیچیوں کی بنوالے جس کی تین دیواریں ہوں ہر ایك آدھ گز یا قدرے زائد کی اور اوپر چھت پٹی ہواور دروازہ زمین بالکل خالی ہو، تینوۤں دیواراور چھت کورُوئی وغیرہ جس سے چاہیں منڈھ لیں، سوتے وقت سرہانے اس مکان کو رکھ کر سراس کے دروازہ سے داخل کریں کہ چہرہ اس کے سائے میں رہے، باقی بدن پر کپڑا اڈال لیں، اب اس مکان کی وجہ سے سر ہوائے سردسے محفوظ ہوگیا اور رو، وسر کاچھپانا بھی لازم نہ آیا،

فی الدر المختار من فصل الاحرام، لا یتقی (ای المحرم) الاستحمام والا ستظلال ببیت ومحمل لم یصب راسہ اووجہہ فلواصاب احدھماکرہ [1]اھ وفیہ ایضا قالوا لودخل تحت ستر الکعبۃ فاصاب راسہ اووجھہ کرہ والافلابأس بہ[2]۔

درمختار کی فصل احرام میں ہے(محرم) کا حمام میں جانا یا ایسے گھریا کجاوہ کے سایہ میں جانا منع نہیں جواس کے سر اور چہرہ کونہ ڈھانپے ، اگر ان میں سے کسی کو ڈھانپتا ہے تو مکروہ ہے اور اس میں یہ بھی ہے فقہا نے کہا ہے کہ اگر محرم غلافِ کعبہ کے نیچے داخل ہوگیا اور اس کے سریا چہرہ کو غلاف لگا تو کراہت ہے اور اگر نہیں تو کوئی حرج نہیں۔(ت)

جنابت سے طہارت کے لیے تو آپ ہی تیمم کرے گا، جبکہ نہانے پر قادر نہ ہو، اور احرام کے وقت جو غسل مسنون ہے اس پر قدرت نہ ہوتو اس کے عوض تیمم مشروع نہیں کہ وہ غسل نظافت کے لیے ہے نہ طہارت کے لیے،کہ طہارت تو حاصل ہے اور تیمم سے طہارت ہوتی نہ نظافت بلکہ بدن پر غبار لگنا خلاف نظافت ہے، تو ایسا شخص اس غسل کے عوض کچھ نہ کرے صرف وضو کافی ہے ۔


 

 



[1] درمختارکتاب الحج فصل فی لاحرام مطبع مجتبائی دہلی١/١٦٤

[2] درمختار کتاب الحج فصل فی لاحرام مطبع مجتبائی دہلی١/١٦٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن