دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

الجواب:

احرام میں لنگوٹ باندھنا مطلقًا جائز ہے سلانہ ہوکہ ممانعت لبس مخیط بروجہ معتاد سے ہے یاسر اور منہ کے چھپانے سے اور نادو ختہ لنگوٹ میں دونوں باتیں نہیں۔

فی الدرالمختار بعد الاحرام یتقی ستر الوجہ والراس بخلاف بقیۃ البدن ولبس قمیص وسراویل ای کل معمول علی قدر بدن اوبعضہ وقباء ولولم ید خل ید یہ فی کمیہ جاز الا ان یزررہ اویخللہ ویجوز ان یرتدی بقمیص وجبّۃ ویلتحف بہ فی نوم وغیرہ اتفاقا[1]۔

درمختار میں ہے محرم چہرہ اور سرکوڈھانپنے سے پرہیز کرے بخلاف بقیہ بدن کے، اور قمیص اور شلوار پہننے سے بچے، یعنی ہراس لباس کو پہننے سے پرہیز کرے جو انسان کے تمام قد یا بعض بدن کے موافق بنایا جاتا ہے، اور قبا پہننے سے پرہیز کرے یا اگر محرم قبا کی دونوں آستینوں میں اپنے ہاتھ نہ ڈالے تو جائز ہے مگر یہ کہ اسے گھنڈی یا کانٹے سے اٹکادے توجائز نہیں، اور باتفاق یہ جائز ہے کہ محرم قمیص وجبّہ کو بطور چادر استعمال میں لائے یا سونے وغیرہ کی حالت میں جبہ کو بطور لحاف لپیٹے(ت)

اور ایسی ضرورت شدیدہ کی حالت میں تو اگر لنگوٹ نا جائز بھی ہوتا اجازت دی جاتی لان الضرورات تبیح المحظورات (ضرورتیں ممنوعات کوبھی مباح کردیتی ہیں۔ت) ام المومنین رضی اﷲتعالیٰ عنہا نے سفر حج میں اپنے حاملان محمل کریم کو ایك ضرورت خاصہ کے سبب تہ بند کے نیچے تنبان یعنی جانگیا پہننے کا حکم دیا کما فی صحیح البخاری[2] (جیسا کہ صحیح بخاری میں ہے۔ت)کمل یا بانا ت یا اونی چادر وغیرہ بے سلے کپڑے اگر چہ دوچارہوں اوڑھنے کی اجازت ہے بلکہ سوتے وقت اُوپر روئی کا انگرکھا چُغہ لبادہ چہر ہ چھوڑ کر بدن پر ڈال لینا یا نیچے بچھالینا بھی ممنوع نہیں بلکہ بیداری میں بھی انہیں کندھوں پر ڈال سکتا ہے جبکہ آستین میں ہاتھ نہ ڈالے، نہ بند باندھے، نہ کسی اور ذریعہ سے بندش کرے کماقد مناہ عن الدروذٰلك لانہ لیس من اللبس المعتاد(جیسا کہ ہم در کے حوالے سے بیان کر آئے کیونکہ یہ عادۃًپہننے کی طرح نہیں ہیں۔ت) باایں ہمہ ضعیف کمزور کو دو٢ تدبیریں اور ملحوظ رہیں تو انسب اوّلًا  تمتع کرے کہ تنہا حج کرنے سے افضل بھی ہے اور احرام کی مدت بھی کم ہوگی یعنی محاذات یلملم سے کہ سمندر میں عدن سے آگے آئیگی، صرف عمرے کا احرام


 

 



[1] درمختارکتاب الحج فصل فی الاحرام مطبع مجتبائی دہلی١/١٦٤

[2] صحیح بخاری باب مایلبس المحرم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/٢٠٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن