30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرنے والے کی طرف سے اس نے لے لیاخداوندتعالٰی کے حکم سے جہاز چھ سومیل جاکر بوجہ آگ لگنے کے واپس آگیا ، اب حج کرانے والے نے کہا کہ ٹکٹ جہاز کا مجھے واپس کردو، تو اس نے فورًا واپس کردیا اور اس حج بدل کرنے والے نے یہ کہا کہ آپ ٹکٹ واپس کیوں لیتے ہیں، اب میں دوسرے جہاز میں چلاجاؤنگا چاہے آپ جائیں یا نہ جائیں باقی اورخرچ مجھے دے دیجئے، حج کرانے والے نے کہا کہ میں خود تو جاتا ہی نہیں ہوں اب میں باپ کی طرف سے نہیں کراتا ہوں، تو حج بدل کرانے والے نے فورًا ٹکٹ واپس کردیا اور ڈیڑھ ماہ حج بدل کرنے والے نے اس پچاس روپے میں سے کھا یا اور کرایہ ریل کا ممبئی سے مراد آباد تك انہیں پچاس روپے سے خرچ ہوا ایك طرف، اب حج بدل کرنے والے یہ فرماتے ہیں کہ حساب کرکے جو روپیہ تمہارے پاس بچا ہے وُہ ہم کو دے دو، حج بدل کرنیوالے نے یہ کہا کہ میرے پاس سب خرچ ہوگیا، اب حج بدل کرنے والے کے ذمہ روپیہ دینا آتا ہے یا نہیں، اور حج بدل کرنے والے کا حرج دوماہ کا ہوااورحج بدل کرنے والے کی آمدنی ماہوار بتیس روپے کی تھی۔
الجواب:
اگر وہ روپے شخص مذکور نے اُسی کام میں اٹھائے تو اُن کا تاوان اس پر نہیں اور اگر اس سے جداکسی اپنے ذاتی کام میں اٹھائے تو تاوان لازم ہے اور اس بات میں کہ اسی کام میں وہ روپے صرف ہوئے شخص مذکور کا قول قسم کے ساتھ معتبر ہے اور حرجہ پانے کا اسے استحقاق نہیں اگر چہ اس کی ماہوار آمدنی ہزار روپے ہو۔واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٢٩٠ تا ۲۹۱: از پٹنہ عظیم آباد مرسلہ محمدعمر صاحب ١٣رمضان المبارك ١٣٢١ھ
(١) ایك شخص عازمِ بیت اﷲشریف ہے اور اس کے ایك عارضہ یہ ہے کہ بعد اجابت قطراتِ سرخ زائد از ایك گھنٹہ برابر آیا کرتے ہیں کہ بغیر لنگوٹ نہیں رہ سکتا ہے ، بعد ایك گھنٹے کے جب قطرات موقوف ہوں تب استنجا کرکے کپڑا پہنتا ہے، تو ایسا شخص جو بغیر لنگوٹ نہیں رہ سکتا احرام کیونکر باندھے کیونکہ لنگ احرام تو روز ناپاك ہوا کرے گا اور بسبب پیری اور بیماریوں کے غسل سے بھی مجبور ہے تو صرف تیمم بعوض غسل کرلے یا کیا؟
(٢) سرما میں سوا چادراحرام کے کوئی کمبل وغیرہ اوپر سے اوڑھ سکتا ہے یا کیا؟ اور نہیں تو صدمہ سرما سے محفوظ رہنے کی کیا صورت ہے؟ بینوا توجروا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع