30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٢٨٤: ازمارہرہ مطہرہ درگاہ مقدس حضرت سید حامد حسن
میاں صاحب قبلہ دامت برکاتہم ١٦شوال١٣٣١ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك بیوہ پچپن برس کی عمر ہے دوبارہ
پہلے اپنی طرف سے لوگوں کو بھیج کر حج بدل کراچکی ہے اُس سے بعض صاحبوں نے کہا کہ
وہ حج نہ ہوئے خود حج کو جا اُس نے محرم نہ ہونے کی وجہ سے نکاح کیا مگر ضعیفہ
مریضہ ہے اس صورت میں اس کے وہ حج بدل ادا ہوگئے یا اب خود اس پر حج لازم ہے یا
کیا حکم ہے؟بینو اتوجروا
الجواب:
زندگی میں جو کوئی حجِ بدل اپنی طرف سے بوجہ عجز ومجبوری کرائے اس حج کی صحت کے لیے شرط ہے کہ وُہ مجبوری آخر عمر تك مستمررہے، اگر حج کے بعد مجبوری جاتی رہی اور بذاتِ خود حج کرنے پر قدرت پائی تو اس سے پہلے جتنے حجِ بدل اپنی طرف سے کرائے ہوں سب ساقط ہوگئے حج نفل کا ثواب رہ گیا فرض ادا نہ ہوا، اب اس پر فرض ہے کہ خود حج کرے پھر اگر غفلت کی اور وقت گزر گیا اور اب دوبارہ مجبوری لاحق ہوئی تو از سرِ نوحج بدل کرانا ضرور ہے، ہاں اگر کسی کی معذوری ایسی ہوجو عادۃً اصلًا زوال پذیر نہیں اور اس نے حجِ بدل کرلیا اور اس کے بعد بمحض قدرت الٰہی مثلًا کسی ولی کی کرامت سے وہ عذر نا قابل الزوال زائل ہوگیا مثلًا اندھے نے حجِ بدل کرایا تھا پھر رب العزۃ نے اسے آنکھیں دے دیں تو اس کا وہ حج بدل ساقط نہ ہوا وہی کافی ہے، خود اگر حج کرے سعادت ہے ورنہ فرض ادا ہوگیا، ایسا زوال عذر کہ کرامت خرق عادت ہو معتبر نہیں، مسئلہ شرعیہ تو یہ ہے اور صورتِ سوال سے ظاہر کہ عورت نے پہلے جو دو حجِ بدل کرائے یا تو وُہ حقیقۃً ایسی مجبوری نہ تھی کہ خود نہ جاسکتی یا مرض وضعف وغیرہا کی وجہ سے مجبوری تھی اور بعد کو وہ مجبوری زائل ہوگئی کہ اس نے خود حج کا قصد کیا جس پر دلیل روشن ،اسی نیت سے اس کا نکاح کرنا ہے ورنہ پچپن سالہ عورت کو نکاح کی کیا حاجت تھی، بہر حال ان دونوں صورتوں میں کوئی شکل ہو وُہ دونوں حجِ بدل یا تو سرے سے ناکافی تھے یا اب ساقط ہوگئے ، صرف ثواب نفل رہا، فرض گردن پر باقی ہے خود ادا کرے، اور مجبور وناامید ہوتو پھر حج بدل کرائے۔وباﷲ التوفیق واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٢٨٥تا٢٨٨: از پیر بہوڑ بانکی پور از محمد عصمت اللہ صاحب ٢٩محرم ١٣٣٢ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك خوشحال شخص اپنی متوفی بیوی کی طرف سے (جو دولت مند تھیں اور شوقِ حج کا مصمم ارادہ رکھتی تھیں)حج بدل کرانا چاہتے ہیں لہذا ان کو امورِ ذیل میں حکمِ شرع شریف ناطق فرمایا جائے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع