30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قال سئل رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلّم عن صوم یوم عرفۃ قال یکفرالسنۃ الماضیۃ والباقیۃ [1]ولابی یعلی بسند صحیح عن سھل بن سعد رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من صام یوم عرفۃ غفرلہ ذنب سنتین متتابعین[2] وللطبرانی بسند حسن والبیہقی واللفظ لہ عن ام المؤمنین رضی اﷲ تعالٰی عنہا قالت کان رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یقول صیام یوم عرفۃ کصیام الف یوم۔[3] |
سے روایت کیا کہ رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم سے یوم عرفہ کے بارے دریافت کیا گیا تو فرمایا یہ سال گزشتہ اور آئندہ کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔اور ابویعلیٰ نے سند صحیح کے ساتھ حضرت سہل بن سعد رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اﷲصلی اﷲعلیہ وسلم نے فرمایا : جس نے عرفہ کے دن روزہ رکھا اس کے مسلسل دوسالوں کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔اور طبرانی میں سند حسن کے ساتھ اور بیہقی نے اور بیہقی کے الفاظ ہیں امّ المؤمنین رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے روایت کیا گیا ہے رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم فرمایا کرتے کہ عرفہ کے روزہ کا ثواب ہزار دن کے روزوں کے برابر ہے۔(ت) |
پھر سب دنوں سے افضل روزہ عاشورہ یعنی دہم محرم کا روزہ ہے اس میں ایك سال گزشتہ کے گناہوں کی مغفرت ہے، رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من صام یوم عرفۃ غفر لہ سنۃ امامہ وسنۃ خلفہ ومن صام عاشوراء غفرلہ سنۃ[4]۔ رواہ الطبرانی بسند حسن فی معجمہ الاوسط عن ابی سعید ن الخدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
جس نے عرفہ کاروزہ رکھا اس کے پہلے اور آئندہ کے سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں اور جس نے عاشوراء کا روزہ رکھا اس کے ایك سال کے گناہ معاف کردئے جاتے ہیں۔ اسے طبرانی نے معجم الاوسط میں حضرت ابو سعید خدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے سندِ حسن کے ساتھ روایت کیا ہے(ت) |
[1] صحیح مسلم کتاب الصیام قدیمی کتب خانہ کراچی١/٣٦٨،سنن ابن ماجہ باب صیام العشرایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص١٢٥
[2] مسند ابو یعلٰی حدیث ٧٥١٠مؤسسہ علوم القرآن بیروت٦/٥٠٥
[3] شعب الایمان حدیث ٣٧٦٤دارا لکتب العلمیہ بیروت٣/٣٥٧
[4] الترغیب والترھیب بحوالہ معجم اوسط الترغیب فی صوم یوم عرفہ الخ مصطفی البابی مصر٢/١١٢
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع