30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ولاالجہاد فی سبیل اﷲقال ولا الجہاد فی سبیل اﷲ الارجلا خرج بنفسہ ومالہ ثم لم یرجع من ذٰلك بشئی[1]۔ رواہ البخاری والترمذی وابوداؤد وابن ماجۃ و الطبرانی فی الکبیر بسند جید والبیہقی کلھم عن ابن عباس رضی اﷲتعالیٰ عنھما والطبرانی فیہ بسند صحیح عن ابن مسعود والبزارفی مسندہ بسند حسن وابو یعلی بسند صحیح وابن حبان فی صحیحہ عن جابربن عبد اﷲرضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین۔ |
اور نہ راہ خدا میں جہاد؟ فرمایا: اور نہ راہِ خدا میں جہاد مگر وُہ کہ اپنی جان ومال لے کر نکلے پھر ان میں سے کچھ واپس نہ لائے (اسے بخاری، ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ اور طبرانی نے المعجم الکبیر میں سند جیّد کے ساتھ اور بیہقی تمام حضرات نے حضرت عبد اﷲبن عباس رضی اﷲتعالیٰ عنہما سے روایت کیا ہے، اور اس میں طبرانی نے حضرت ابن مسعود رضی اﷲتعالیٰ عنہ اور بزار نے اپنی مسند میں سند حسن کے ساتھ اور ابویعلیٰ نے سند صحیح کے ساتھ اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں حضرت جابر بن عبدا ﷲرضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین سے روایت کیا ہے۔(ت) |
ابو ھریرہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے ہے رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ما من ایام احب الی اﷲان یتعبد لہ فیھا من عشر ذی الحجہ یعدل صیام کل یوم منھا بصیام سنۃ وقیام کل لیلۃ منھا بقیام لیلۃ القدر[2]۔ رواہ الترمذی وابن ماجۃ والبیھقی۔ |
اﷲ عزوجل کو عشرہ ذی الحجہ سے زیادہ کسی دن کی عبادت پسندیدہ نہیں، اُن کے ہر دن کا روزہ ایك سال کے روزوں اور ہر شب کا قیام شب قدر کے برابر ہے۔(اسے ترمذی، ابن ماجہ اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔ت) |
خصوصًا روزِ عرفہ کہ افضل ایّام سال ہے، اس کا روزہ صحیح حدیث سے ہزاروں روزوں کے برابر ہے اور دو٢ سال کامل کے گناہوں کی معافی، ایك سال گزشتہ اور ایك سال آئندہ ۔
|
الائمۃ الستۃ الاالبخاری عن ابی قتادۃ رضی اﷲعنہ |
بخاری کے علاوہ ائمہ ستّہ نے حضرت ابو قتادہ رضی اﷲعنہ |
[1] جامع الترمذی باب ماجاء فی العمل فی ایّام العشرامین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی١/٩٤،السنن الصغیر للبیہقی باب العمل الصالح فی العشر الخ دارالکتب العلمیہ بیروت١/٣٧٨
[2] جامع الترمذی باب ماجاء فی العمل فی ایام العشرامین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی١/٩٤،سُنن ابن ماجہ باب صیام العشرایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ص١٢٥
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع