30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
من النار، وکان لہ مثل اجرہ من غیران ینقص من اجرہ شئی، قالوایا رسول اﷲلیس کلنا یجد مایفطر الصائم[1] الحدیثوفی روایۃ ابی الشیخ فقلت یا رسول اللہ افرأ یت ان لم یکن ذلك عندہ ؟قال فقبضہ من طعام ،قلت افرأیت ان لم یکن عندہ ،لقمۃ خبز قال فمذقۃ من لبن قال افرأیت ان لم یکن عندہ قال فشربۃ من ماء [2]وفی حدیث ابی داؤد وغیرہ بسند صحیح عن انس رضی اﷲ تعالٰی ان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم جاء الی سعد بن عبادۃ فجاء بخبز و زیت فاکل ثم قال النبی صلی اﷲعلیہ وسلم افطر عندکم الصانمون واکل طعامکم الابرار وصلت علیکم الملٰئکۃ [3]وفی لفظ افطرنا مرۃ مع رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقر بواالیہ زیتا فاکل واکلنا حتی فرغ قال اکل طعامکم الابرار وصلت علیکم الملٰئکۃ وافطر عند کم الصائمون۔
|
ہوجائے گی، اور اس کے لیے روزہ دار کے برابر اجر ہوگا اور روزہ دار کے اجر میں بھی کمی نہ ہوگی۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اﷲ! ہم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو روزہ دار کوسیر ہو کرکھانا کھلانے کی طاقت نہیں رکھتے الحدیث۔اور ابوالشیخ کی روایت میں ہے میں نے عرض کیا یا رسول اﷲ! اس کے بارے میں کیا حکم ہے جس کے پاس اتنا نہ ہو؟ فرمایا تو ایك مُٹھی طعام سہی۔ میں نے عرض کیا اگر اس کے پاس روٹی کا ٹکڑا نہ ہو؟ فرمایا دُودھ کا گھونٹ۔ عرض کیا اگر یہ بھی نہ ہو؟فرمایا پانی کا گھونٹ پیش کردے۔اور ابوداؤد وغیرہ میں سند صحیح کے ساتھ حضرت انس رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سعد بن عبادہ کے پاس آئے، انہوں نے روٹی اور زیتون پیش کیا، آپ نے تناول کیا اور فرمایا تمہارے پاس روزہ داروں نے افطار کیا، تمہارا کھانا ابرار نے کھایا اور تم پر ملائکہ نے رحمت کی دعا کی۔ دوسری روایت کے الفاظ ہیں: ایك دفعہ ہم نے رسول اﷲ صلی اﷲتعالیٰ علیہ و سلم کے ساتھ افطاری کی۔ آپ کی خدمت اقدس میں زیتون پیش کیا گیا آپ نے اور ہم سب نے تناول کیا جب فارغ ہوئے فرمایا: تمہارے کھانے کو نیك لوگوں نے کھایا تمہارے لیے ملائکہ نےدعا کی اور تمہارے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع