30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جب کسی دن کسی نے آپ کی تعریف کی تو آپ کی ثنا کا روشن ہونا ہی اس کیلئے کافی تھا،ایسا کریم کہ صبح وشام مخلوق کو نوازتے ہُوئے کوئی تغیر واقع نہیں ہوتا)
بالجملہ قابل قبول و مؤید بالمعقول والمنقول وہی قول ثانی وثالث ہے اور وقت الافطار و عندالافطار وبعد الافطار وہنگامِ افطار و نزدیك افطار وپس افطار، سب کاحاصل ایك ہی ہے، نزدیك ترجمہ عند ہے، اور عند خواہ ظرف مکان ہو کما افادہ فی الاتقان [1]الشریف(جیسا کہ اتقان شریف میں ہے ۔ت)خواہ ظرف زمان ومکان دونوں کما نص علیہ فی القاموس [2](جیسا کہ اس پر قاموس میں تصریح ہے۔ت)امتیاز بحسب مدخول علیہ ہوگا کما بینہ فی تاج العروس[3] (جیسا کہ اس کی تفصیل تاج العروس میں ہے ۔ت) مگر شك نہیں کہ زمان ، زمانی پر داخل ہو کر افادہ قربِ زمانی ہی کرے گا، کوئی عاقل نہ کہے گاکہ عندالصبح کا حاصل قرب مکان صبح ہے، اصل یہ کہ وضع عند قرب مطلق کے لیے ہے، حِسی ہو یا معنوی، کما صرح بہ فی مسلم الثبوت [4]وشرح الکافیۃ لرضی وغیرھا من المعتبرات(جیسا کہ مسلم الثبوت، شرح کافیہ للرضی اور دیگر معتبر کتب میں اس پر تصریح کی ہے۔ت) مکانیات سے قربِ مکانی ہوگا، زمانیا ت سے قربِ زمانی، متعالی عن المکان والزمان سے قربِ مکانت، کما فی قولہ تعالیٰ عِنۡدَ مَلِیۡکٍ مُّقْتَدِرٍ ﴿٪۵۵﴾[5] (جیساکہ اﷲتعالیٰ کے ارشاد گرامی میں ہے: (عظیم قدرت والے بادشاہ کے حضور ۔ت) تو نظر باصل معنی کہ عند لغت میں بمعنی جانب وناحیہ تھا کما فی القاموس[6] (جیسا کہ قاموس میں ہے۔ت) اوراتحاد جہت مستلزم قرب، اور وہ ہنگام حقیقت قرب مکانی کہ جہت حقیقیہ مختص بمکانیات ہے، اُسے ظرف مکان کہیں صحیح اور نظر بحال کہ یہ قربِ حسی ومعنوی سب کو شامل ہوکر زمانیات کو بھی متناول ہوگیا ظرف زمان ومکان دونوں کہیں بھی صحیح،
|
ھذاماظھر لی ولہ استعمالات اٰخر |
یہ تمام وُہ تھا جو مجھ پر آشکار ہوا اس کے دیگر استعمالات |
[1] الاتقان فی علوم القرآن النوع الاربعون فی معرفۃ معانی الادوات مصطفی البابی مصر١/١٦٥
[2] القاموس المحیط تحت فصل العین باب الدال مصطفٰی البابی مصر١/٣٣٠
[3] تاج العروس تحت فصل العین باب الدال احیاء التراث العر بی بیروت٢/٣٥-٤٣٤
[4] مسلم الثبوت مسائل ادوات التعلیق مطبع انصاری دہلی ص٦٨
[5] القرآن ٥٤/٥٥
[6] القاموس المحیط تحت فصل العین باب الدال احیاء التراث العربی بیروت١/٣٣٠
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع