30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، ابن حبان، حاکم جابر بن عبداﷲرضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی:
|
رسول اﷲ صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے بہتر ذکر لاالٰہ الّا اﷲ اور افضل دعا الحمد ﷲ ہے۔ ترمذی نے اسے حسن کہا اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا۔(ت) |
قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم افضل الذکر لاالٰہ الااﷲ و افضل الدعاء الحمد ﷲ[1]۔ حسنہ الترمذی وصححہ الحاکم۔ |
معہذا کنایہ تصریح سے ابلغ ہے اللھم لکل صمت(ا ے اﷲ! میں نے تیرے لیے روزہ رکھا۔ت)کہنے والا اخلاص عبادت لوجہ اﷲعرض کرتا ہے اور اﷲعزوجل فرماتا ہے:
|
اِنَّ اللہَ لَایُضِیۡعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیۡنَ ﴿۱۲۰﴾ۙ[2]۔ |
اﷲتعالیٰ کسی نیکو کار کااجر ضائع نہیں کرتا۔(ت) |
اور فرماتا ہے:الصوم لی وانا اجزی بہ[3] (روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا ہوں۔ت)پھر علٰی رزقك افطرت(تیرے رزق پر میں نے افطارکیا۔ت)کہہ کر شکرِ نعمت بجالاتا ہے۔اور رب جل وعلا فرماتا ہے: لَئِنۡ شَکَرْتُمْ لَاَزِیۡدَنَّکُمْ[4](اگر تم شکر کرو تو میں تمہارے لیے اضافہ کروں گا۔ت)اگر دو شخص بادشاہ کے درِ دولت پر حاضر ہوں، ایك عرض کرے اے بادشاہ!مجھے یہ دے دے۔دوسرا عرض کرے اے بادشاہ! میں تیرا فرمان سر آنکھوں سے بجا لاتا ہُوں اور تیرا ہی دیا کھاتا ہوں انصاف کیجئے۔ حُسنِ طلب کس کا حصّہ ہے ؎
أ اذکرحاجتی ام قد کفانی حیاؤك ان شیمتك الحیاء
اذا اثنی علیك المرء یوما کفاہ من تو ضك الثناء
کریما لا یغیرہ صباح عن الخلق الکریم ولامساء
(کیا میں اپنی حاجت ذکر کروں یا آپ کا حیاء ہی میرے لیے کافی ہے، جو آپ کا زیور ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع