دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

وفی کشف الغمۃ عن جمیع الامۃ، للامام العارف سیّدی عبد الوھاب الشعرانی قدس سرہ الربانی کانت عائشۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا تقول رأیت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وھو صائم یترصد غروب الشمس بتمرۃ فلما توارت القاھافی فیہ١[1]۔

گیا ہے تو آپ افطارفرماتے۔کشف الغمہ عن جمیع الامہ للامام عارف سیّدی عبدالوہاب شعرانی قدس سرہ الربانی میں سیّدہ عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا کا بیان یوں منقول ہے کہ میں نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو روزے کی حالت میں دیکھا آپ کھجور پکڑے سورج کے غروب ہونے کا انتظارفرما رہے ہیں، جیسے ہی وُہ ڈوبا آپ نے کھجور مُنہ میں ڈال لی۔ (ت)

یہ تینوں حدیثیں بھی اُس تقدیم افطار کا پتا دیتی ہیں کہ اخبار وافطار میں اصلًا فصل نہ تھا کما لایخفی(جیسا کہ مخفی نہیں۔ ت)لاجرم تصریح فرمائی کہ یہ دُعا افطار کے بعد واقع ہوئی، مولانا قاری رحمۃ الباری مرقاۃ شرح مشکٰوۃ میں زیر حدیث مذکور ابی داؤد فرماتے ہیں:

ان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کان اذا افطر قال ای دعا وقال ابن الملك ای قرأبعد الافطار [2]الخ۔

رسالتمآب صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم جب افطار فرماتے تو کہتے یعنی دُعا فرماتے،ابن الملك نے کہا کہ آپ افطار کے بعد یہ کلمات پڑھتے الخ(ت)

اس عبارت سے یہ بھی ثابت ہوگیا کہ اللّٰھم لك صمت الخ دُعا ہے، دُعا کے معنی پکارنا،اور اللھم سے بہتر کون ساپکارنا ہوگا، بلکہ اسی مرقاۃ میں تصریح فرمائی کہ کل ذکردعا وکل دعاذکر٣[3] (ہر ذکر دعا ہے اور ہر دُعا ذکر ہے۔ت) صحیح بخاری شریف میں باب وضع کیا: باب الدعاء بعد الصلاۃ(نماز کے بعد دُعا کے بارے میں باب)اور اسی میں حدیث لائے:

تسبحون فی دبر کل صلٰوۃ عشرا وتحمدون عشر او تکبرون عشرا[4]۔

تم ہر نماز کے بعد دس دفعہ سبحان اﷲ اور دس دفعہ الحمد اﷲ اور دس دفعہ اﷲاکبر کہو۔(ت)

یونہی باب الدعا اذا ھبط وادیا(یہ باب اس بارے میں ہے کہ جب کسی وادی میں اُترے تو دُعا کرے۔ت)میں حدیثِ جابر رضی اﷲتعالیٰ عنہ کی طرف اشارہ کیا:


 

 



[1] کشف الغمۃ عن جمیع الامۃ کتاب الصوم دارالفکر بیروت ١/٢٥٥

[2] مرقاۃ شرح مشکوۃ کتاب الصوم مکتبہ امدادیہ ملتان ٤/٢٥٨

[3] مرقاۃ شرح مشکوۃ کتاب الدعوات المکتبۃ الحبیبیہ کوئٹہ ٥/١٣٥

[4] صحیح بخاری الدعاء بعد الصلٰوۃقدیمی کتب خانہ کراچی٢/٩٣٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن