30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواہر الاحکام تصنیف مولوی عبداﷲمعروف بہ مستان شاہ میسوری میں نقلًاعن الکفایہ ہے۔ مثلًا سنّت وہی ہے کہ وقتِ افطار یہ دُعا کہے اللھم لك صمت [1]الخ انتہٰی۔ اور رسالہ خیرالکلام فی مسائل الصیام مؤلفہ جناب مولوی محمد عبدالحلیم مرحوم لکھنوی میں ہے:
|
وقت افطار سنت آنست کہ بہ گوید اللھم لك صمت[2]الخ انتہی۔ |
افطار كے وقت سنّت یہ ہے کہ دُعا مانگے:اے اﷲ!میں نے تیرے لیے روزہ رکھاالخ(ت) |
اور نورالہدایہ ترجمہ اردو شرح وقایہ مؤلفہ مولوی وحید الزمان میں ہے :جس وقت افطار کرے کہے اللھم لك صمت وعلٰی رزقك افطرت یعنی اے اﷲ! تیرے ہی واسطے میں نے روزہ رکھا تھا اور تیرے رزق پر افطار کرتا ہوں۔ روایت کیا اس کو ابوداؤد نے کہ ایسا ہی کرتے تھے آنحضرت صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم[3] انتہی۔ اور رسائل ارکان اربعہ مؤلّفہ مولانا ومقتدانا جناب مولوی عبد العلی کے رسالہ صوم میں ہے:
|
وینبغی ان یقول عند الافطار اللھم لك صمت وعلٰی رزقك افطرت عن معاذبن زھرۃ قال بلغنی ان رسول اﷲ کان اذا افطر قال اللھم لك صمت وعلٰی رزقك افطرت، رواہ ابوداؤد انتہی[4]۔ |
افطار کے وقت یہ کہنا چاہئے اے اﷲ! میں نے تیرے لیے روزہ رکھا اور تیرے رزق پر افطار کیا ، کیونکہ حضرت معاذ بن زہرہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم جب افطار فرماتے تو کہتے اے اﷲ! میں نے تیری خاطر روزہ رکھا اور تیرے رزق پر افطار کیا، اسے ابوداؤد نے روایت کیا انتہی(ت) |
اور رسالہ تعلیم الصیام میں ہے: معاذبن زہرہ نے کہا حضرت(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)افطار کے وقت یُوں کہتے تھے:
|
اللھم لك صمت وعلٰی رزقك افطرت، رواہ ابوداؤد مرسلا[5] انتہی۔ |
اے اﷲ! میں نے تیری خاطر روزہ رکھا اور تیرے رزق پر افطار کیا۔ اسے ابوداؤد نے مرسلًا روایت کیا۔(ت) |
اورشیخ عبد الحق قدس سرہ کی مدارج النبوۃ میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع