دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

سوا منٹ بعد۔لیکن یہ حساب ہموار زمین کا ہے پہاڑ پر فرق پڑے گا، اور وہ فرق بتفاوتِ بلندی متفاوت ہوگا، اگر دو٢ ہزار فٹ بلندی ہے تو غروب تقریبًا چار منٹ بعد ہوگا،اور طلوع اُسی قدر پہلے، لہذا جب تك یہ نہ معلوم ہوکہ وُہ جگہ کس قدر بلند ہے جواب نہیں دے سکتا۔ اگر کسی دن کے طلوع یا غروب کا وقت صحیح گھڑی سے دیکھ کر لکھو تو میں اس سے حساب کرلُوں کہ وُہ جگہ کتنی بلند ہے۔واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ۲۶۶:              از سہادر ضلع ایٹہ مرسلہ سیدفردوس علی صاحب            ٢١رمضان المبارك ١٣٢٨ھ

بعد آداب وتمنّائے قد مبوسی گزارش ہے کہ ٥رمضان شریف یوم شنبہ مطابق ١٠ستمبر کو افطار روزہ ایك مسجد میں ریلوے ٹائم سے پونے سات بجے روزہ افطار کیا جاتا تھا مطلع فرمائیے کہ اُس روز ریلوے ٹائم سے کس قدر فرق ہے، زیادہ حدِ ادب فقط

الجواب :

سہادرمیں جس کا عرض شمالی الر ص مح۲۷ درجے ۴۸ دقیقےاور طول شرقی عح نح۷۸ درجے ۵۳ دقیقے ہے پنجم ماہ مبارك روز شنبہ مطابق ١٠ ستمبر ١٩١٠ء کو غروب آفتاب صحیح وقت سے چھ بج کر سوا چھبیس منٹ پر ہوا تو وُہ گھڑی جس کے ساڑھے چھ پر افطار کیا گیا اگر صحیح تھی روزہ بے تکلف ہوگیا کہ غروب کو پونے چار منٹ گزرچکے تھے اس سے پہلے جو پونے سات پر افطار کرتے تھے خلافِ سنت تھا افطار میں اتنی تاخیر مکروہ ہے ریلوے وقت سہادر کے اپنے وقت سے چودہ منٹ اٹھائیس سیکنڈ تیز ہے واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢٦٧:            از الہ آباد صدر بازار محمد حشمت اﷲصاحب                                 ١٩ رمضان ١٣٣١ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص امام مسجد ہے او سب لوگ روزہ اُس کی اذان سے افطار کرتے ہیں اور وُہ دیر سے افطار کا حکم دیتا ہے یہاں تك کہ کئی مرتبہ آزمایاگیا ہے کہ تارانکل آیا اس کوتارا دکھابھی دیا گیا تواس پر بھی اس نے کہا کہ ابھی دومنٹ کی دیر ہے تو اس حالت میں کچھ روزہ میں نقص تو واقع نہیں ہوتا ہے؟اگر کوئی واقع ہوتا ہے تو کیا کرنا چاہئے ؟

الجواب:

جب آفتاب تمام وکمال ڈوبنے پر یقین ہوجائے فورًا روزہ کی افطار سنّت ہے، حدیث میں فرمایا:

لاتزال امتی بخیر ما عجلواالفطر واخروالسحور[1]۔

ہمیشہ میری اُمّت خیر سے رہے گی جب تك افطار میں جلدی اور سحری میں دیر کریں۔

 


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل روایات ابو ذر دارالفکر بیروت ٥/١٤٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن