دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

جو قاعدہ رؤیت یا اس کے دئے ہوئے قوانین کی مخالفت کرے، خود باطل ہونا لازم ،کہ فرع جب تکذیب اصل کرے تو فرع باقرارِ خود کاذب ہے کہ اس کا صدق اس پر مبتنی تھا، جب مبنی باطل یہ خود باطل، یہ قاعدہ کہ صبح رات کا ساتواں حصّہ ہوتی ہے انہیں قواعد باطلہ فاسدہ سے ہے کہ رؤیت وقوانین عطیہ رؤیت، بالاتفاق اس کے بطلان پر شاہد عدل ہیں۔ واﷲتعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۶۴:         از پیلی بھیت قاضی محلہ مرسلہ قاضی ممتاز حسین صاحب ممتاز       ٢٠ر مضان ١٣١٧ھ

طعامِ سحری کا جب وقت نہیں رہتا ہے تو درِ مسجد پرنقارہ بجایا جاتا ہے بعض کہتے ہیں کہ جائز ہے اوربعض کہتے ہیں ناجائز ہے، اس میں کیا حکم ہے؟

الجواب:

سحری کا نقارہ اجازت یا ممانعت جس اصطلاح معروف پر مقرر کیا جائے اجازت ہے کہ کہیں ممانعت نہیں، درمنتقی شرح الملتقی میں ہے:

ینبغی ان یکون بوق الحمام یجوز کقرب النوبۃ[1]۔

حمام کا تُوتا جائز ہوناچاہئے جیسا کہ نقّارہ جائز ہے(ت)

ردالمحتار میں ہے:

ینبغی ان یکون طبل السحر فی رمضان لا یقاظ النائمین للسحور کبوق الحمام تامل[2]۔ و اﷲ تعالٰی اعلم۔

رمضان میں سحری کے وقت سونے والوں کو جگانے کے لیے طبل اسی طرح ہے جیسے حمام کے لیے تو تابجایاجاتا ہے، غور کیجئے، واﷲتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ٢٦٥:          از کوہ الموڑہ رانی دھارہ مسئولہ حکیم مولوی خلیل اﷲخاں صاحب سلمہ ٧ ماہ مبارك ١٣٣٣ھ

سحر وافطار کے نقشے عطا ہوں صاحبزادہ نواب دولھا صاحب مانگتے ہیں، ایك دومنٹ کا تفاوت دیکھ لیا جائے گا۔

الجواب:

نقشے بھیجتا ہُوں، الموڑے اور بریلی میں اس ماہ مبارك میں سحری کا اوسط تفاوت منفی پانچ(-٥)ہے یعنی اتنے منٹ وقتِ بریلی سے پہلے ختم ہے اور افطار کا اوسط مثبت ایک(+١-١/٤)یعنی وقت بریلی سے


 

 



[1] درمنتقی علی حاشیۃ مجمع الانہر فصل فی المتفرقات من کتاب الکراھیۃ دارا حیاء التراث العربی بیروت ٢/٥٥٣

[2] ردالمحتار کتاب الحظر والاباحۃ مصطفی البابی مصر ٥/٢٤٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن