30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ان تصریحات کے بعداُس سے اعتبار اختلاف مطالع کی طرف خیال جانا محض شانِ بشریت ہے۔
|
کذٰلك یریکم اﷲ اٰیتہ فی الافاق وفی انفسکم لعلکم تذکرون۔ |
اسی طرح اﷲتعالیٰ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے آفاق میں او ر خود تمہارے اندر تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔(ت) |
بست ونہم چالیس٤٠ روپے کو نصاب قرار دینے میں بھی شاید مولوی صاحب نے مولوی عبد الحی صاحب لکھنو ی کا اتباع کیا ہے ،مگر وہ صحیح نہیں، صحیح چھپن ٥٦ روپے ہے جیسا کہ جواہر اخلاطی سے ثابت ہے اور ہم نے اپنے فتاوٰی میں اُسے مفصل ذکر کیا۔
سیم تاریخ ٢١، ۲۳، ٢٥،٢٩کو شب قدر بالاختلاف اور ٢٧ رمضان کو شب قدر بالاتفاق فرمانے میں شاید اتفاق سے مراد قولِ جمہور ہو اگر چہ بالاختلاف سے اس کا مقابلہ سخت موہم خلاف ہے ورنہ لازم آئے گا کہ اُن تاریخوں میں شب قدر ماننے والوں کے نزدیك ایك رمضان میں دو دو شب قدر ہوں، ایك ان کے قول خاص کے مطابق اور دوسری ٢٧ کو قولِ متفق علیہ کے موافق۔ یونہی اس اشتہار میں اغلاط بکثرت ہیں مگر بعد ایام مبارک، اگر انصاف و ہدایت مطلوب ہو تیس ۳۰رد کیا کم ہیں، واﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔
___________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع