دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

اسی میں ہے :

لو اخرالتلاویۃ عن موضعھا فان علیہ سجود السھو کما فی الخلاصۃ جازما، بانہ لااعتماد علی مایخالفہ وصححہ فی الولو الجیۃ[1]۔

اگر نماز میں سجدہ تلاوت مؤخر کر دیا تو اس کی وجہ سے سجدہ سہو آئے گا جیساکہ خلاصہ میں بطورجزم بیان ہے یعنی اس کے مخالف قول پر اعتماد نہیں کیا جائیگا، ولوالجیہ نے بھی اس قول کی تصحیح کی ہے۔(ت)

ایضًا درمختار میں ہے:

سجود السہو یجب بترك واجب سہو افلا سجود فی العمود قیل الافی اربع[2]۔

بھول کر ترك واجب میں سجدہ سہو ہوتا ہے لہذا قصدًا ترك میں سجدہ سہو نہیں ہوگا، بعض کی رائے میں صرف چار مقامات پر عمدًا ترك واجب میں سجدہ سہو لازم ہوجاتا ہے (ت)

ردالمحتارمیں ہے:

اشار الی ضعفہ تبعالنور الایضاح لمخالفتہ للمشھور وقد ردہ العلامۃ قاسم بانہ لایعلم لہ اصل فی الروایۃ ولاوجہ فی الدرایۃ٣[3]۔

نورالایضاح کی اتباع کرتے ہُوئے انہوں نے اس کے ضعیف ہونے پر اشارہ کیا ہے کیونکہ یہ قول مشہور کے خلاف ہے، اور علّامہ قاسم نے اس کی یُوں تردید کی ہے کہ اس قول کی روایت میں کوئی اصل معلوم نہیں اور نہ ہی اس پر کوئی عقل دلیل موجود ہے(ت)

بست وہفتم دربارہ ہلال تار کی گواہی شرعًا محض باطل ونامعتبر وحققناہ فی فتاوٰنا بمالامزید علیہ(ہم نے اس کی اپنے فتاوٰی میں خوب تفصیل بیان کی ہے جس پر اضافہ دشوار ۔ت) نامعتبر شرعی کا درجہ اعتبار کو پہنچا کیونکر، یہاں بھی مولوی صاحب نے مولوی عبدا لحی صاحب لکھنوی کا اتباع کیا ہے مولوی صاحب لکھنوی نے باآنکہ جابجا خود بے اعتبارِ تار کی تصریح کی، جلد اول ص٥٢٣ اس باب(یعنی رؤیت ہلال) میں صرف خبر، تار یا تحریر خطی کافی نہیں جب تك کہ بطور کتاب القاضی الی القاضی( قاضی کا دوسرے قاضی کی طرف لکھنا۔ت) کی تحریر نہ پہنچے، قاعدہ الخط یشبہ الخط( تحریر دوسری تحریر کے مشابہ ہوتی ہے۔ت) کا مشہور ہے[4]۔ایضًا صفحہ ٥٤٠ بحسبِ ضوابط فقیہ مجرد اخبارات تار وغیرہ در باب


 

 



[1] ردالمحتار باب سجودالسہو داراحیاء التراث العربی بیروت ١/۴۹۷

[2] درمختار باب سجودالسہو مجتبائی دہلی ١/۱۰۲

[3] ردالمحتار باب سجودالسہو داراحیاء التراث العربی بیروت ١/٤۹۷

[4] مجموعہ فتاوٰی کتاب الصوم مطبع یوسفی لکھنؤ ١/٢٧٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن