دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

کہ امام کا ایك بار ختم کئے ہوئے ہونا بھی ماثور ومتوارث کے خلاف ہے اس پر اس کا قیاس محض بے معنی ہے بالجملہ متنفل کے پیچھے تراویح نہ ہونا تو ضرور منقول بلکہ اس پر فتوائے فحول، اور ایك بار ختم قرآن پڑھ لینے کے باعث حافظ کا امامت دیگراں سے معزول ہوناکہیں منقول نہیں اور آپ کی اپنی رائے سے بے نقل صحیح حجت و مقبول نہیں۔

خامسًا بلکہ امر بالعکس ہے خود اسی خزانۃ الروایات میں کنز الفتاوٰی سے منقول:

رجل ام قوما فی التراویح وختم فیھا ثم ام قوم اخرین لہ ثواب الفضیلۃ ولھم ثواب الختم[1]۔

کسی نے تراویح میں امامت کرتے ہوئے قرآن ختم کیا پھر دوسرے لوگوں کی امامت کی تواب امام کے لیے ثوابِ فضیلت اور لوگوں کے لیے ختم کا ثواب ہوگا(ت)

یہ صریح جزئیہ ہے اور آپ کے خیال کا صاف رَد اور قاضی گجراتی کا ارشاد کہ ھذا الکتاب غیر مشہور بین العلماء فلا وثوق بہ(یہ کتاب علماء کے درمیان مشہور نہیں لہذا اس پر اعتماد نہیں کیاجاسکتا ہے۔ت)مسلم نہیں، صاحبِ کنز الفتاوٰی امام احمد بن محمد بن ابی بکر حنفی مصنف مجمع الفتاوٰی وخزانۃ الفتاوٰی ہیں کشف الظنون میں انہیں بلفظ شیخ و امام وصف کیا:

حیث قال کنزالفتاوی للشیخ الامام احمد بن محمد صاحب مجمع الفتاوی الحنفی[2] ۔

ان کے الفاظ یہ ہیں کنز الفتاوٰی، شیخ امام احمد بن محمد حنفی صاحب مجمع الفتاوٰی کی کتاب ہے(ت)

سادسًا ہم عنقریب واضح کرتے ہیں کہ نذر سے بھی عقدہ کشائی نہ ہوگی امثال فاضل لکھنوی سے قال ابو حنیفۃ والحق کذا(امام ابو حنیفہ نے اسی طرح فرمایا ہے مگر حق یہ ہے۔ت)فرمانے والے ہیں، مصنف خزانۃ الروایۃ ایك متاخر ہندی قاضی جگن گجراتی کی ایسی تقلید سخت عجیب و بعید

ولکن اﷲیفعل ما یرید والحمد ﷲعلی اراء ۃ السبیل السدید  واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی۔

اﷲاپنے ارادے کے مطابق کرتا ہے اور صحیح رہنما ئی فرمانے پر اﷲتعالیٰ ہی کی حمد وثنا ہے اور اﷲتعالیٰ بہتر جانتا ہے جس کی ذات نہایت ہی مقدس وبالا ہے(ت)

بست وسوم اگر وہ مسئلہ وتعلیل قبول کرليے جائیں تو حافظ مذکور اگر نذر بھی مان لے کہ میں تراویح


 

 



[1] خزانۃ الروایات

[2] کشف الظنون باب الکاف منشورات مکتبۃ المثنی بغداد ٢/١٥١٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن