30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہو اکہ دربارہ صلوات اختلافِ مطالع پر اس کا قیا س محض مع الفارق ہے حساب طلوع و غروب و صبح وشفق ومثل اول وثانی واضحاك جلیلہ و منضبطات کلیہ ہیں بخلاف حساباتِ رؤیت ہلال کہ قدمائے اہل ہیئت نے اپنے بوتے کا روگ نہ پا کر سرے سے اس کی طرف التفات ہی نہ کیا اور متاخرین نے ہزار اضطراب واختلاف کے بعد آخرعلّامہ برجندی کی طرح لکھ دیا کہ، بالجملہ ضبط آں برسبیل تحقیق متعسر ست بلکہ متعذر(رؤیت ہلال کا تحقیقی ضابطہ انتہائی مشکل اور متعذر ہے۔ت)اور یہیں سے ظاہر ہُوا کہ یك ماہہ راہ پر اختلافِ مطالع کو بحسبِ قواعد مبرہنہ علمِ ہیئت ماننا جیسا کہ مولوی عبدالحی صاحب لکھنوی سے اپنے فتاوٰی جلد اول طبع اول ص٣٠٩ پر واقع ہوا، محض قلتِ تدبّر سے ناشئی تھا، نیز ہماری تقریر سے ظاہر ہُوا کہ اختلافِ مطالع کے یہ معنی قرار دینا کہ ایك شہر میں رؤیت ہو سکتی ہے دُوسرے میں نہیں جیسا کہ اُنہیں سے اُسی صفحہ پر واقع ہوا، محض باطل ہے یہاں ہرگز امکان وامتناع کا اختلاف نہیں بلکہ وقوع وامکان عدم کا،کما اوضحناسابقا(جیساکہ سابقہ گفتگو میں ہم نے اسے واضح کردیا ہے۔ت)خود مولوی صاحب مذکور نے اسی فتوے کے آخرمیں صفحہ ٣١٠پر حق کی طرف رجوع کرکے اختلافِ مطالع کے معنی یُوں لکھے:"یہ ممکن ہے کہ ایك جگہ ہلال دیکھا جائے اور دوسری جگہ نہیں۔"یہ عبارت پھر بھی متحمل ہے، جلد دوم ص١٤٧ پر صاف تر لکھا:"اگردو شہروں میں اس قدر بُعد مسافت ہے کہ اختلاف مطالع ہوتا ہے اور یہ ہوسکتا ہے کہ ایك جگہ طلوع ہلال ہواور دوسری جگہ اس روز نہ ہو۔"اور ایك امام زیلعی کے"اشبہ"لکھ دینے پر مولوی صاحب مذکور کا فرمانا کہ"یہی مذہب محدثین حنفیہ کا ہے"محض دعوٰی ہے، زیلعی صاحبِ مذہب نہیں نہ محدثینِ حنفیہ ان میں منحصر، ابو حنیفہ و ابو یوسف و محمد رضی اﷲتعالیٰ عنہم کے برابر کون سے محدثین ہوں گے جن کا مذہب عدم اعتبار اختلاف مطالع ہے، اور محدثی اگر محدثین ومتاخرین ہی سے خالص ہے تو بالغ مرتبہ اجتہاد امام ابن الہمام کیا کم محدث ہیں،جو فرماچکے کہ، ظاہرالروایۃ ہی پر عمل احوط ہے۔رہی حدیث کریب کہ انہوں نے ملك شام میں رمضان مبارك کا چاند شبِ جمعہ کو دیکھا پھر مدینہ طیبہ میں عبداﷲبن عباس رضی اﷲتعالیٰ عنہما سے آکر بیان کیا انہوں نے فرمایاہم نے شب شنبہ میں دیکھا تو ہم اپنے ہی حساب سے ٣٠ پُورے کریں گے، کریب نے کہا کیا آپ امیر معاویہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ کی رؤیت و حکم پر اکتفا نہ کرینگے فرمایا: لا، ھکذاامرنا رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم[1] (نہیں، رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے ہمیں یہی حکم دیا۔ت)جس سے امام زیلعی نے استناد کیااور اس کی بناپر مولوی صاحب مذکور نے اسے موافقِ حدیث بتایا۔اقول: حدیث مذکور واقعۃ عین لاعموم لھا(یہ ایك خاص
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع