30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
کقول محمد مع وجود قول ابی یوسف اذا لم یصح او یقووجھہ واولی من ھذا بالبطلان ،الافتاء بخلاف ظاھر الروایۃ اذا لم یصحح والافتاء با لقول المرجوع عنہ [1] اھ۔ |
جیسا کہ امام محمد کا قول امام ابو یوسف کا قول کی موجودگی میں جبکہ اس کی تصحیح نہ کی گئی ہویا اس کی دلیل قوی نہ ہو اور اولیٰ بالبطلان ہے ظاہرالروایۃ کے مخالف پر فتوٰی دینا جبکہ اس کی تصحیح نہ کی گئی ہو اور اسی طرح قول مرجوع عنہ پر فتوٰی دینا ہے اھ(ت) |
دوازدہم اقول:وبا ﷲالتوفیق ہمارے ائمہ کرام رضی اﷲتعالیٰ عنہم جس پر عرش تحقیق مستقر فرمائیں وُہ ایسا نہیں ہوتا کہ اس کے ارکان کسی کے متزلزل کئے متزلزل ہوجائیں، رؤیت ہلال میں اختلافِ مطالع معتبر ماننے والے ذرا سمجھ کر بتائیں کہ اس اعتبار سے کیا مراد، اور وہ کتنی مسافت ہے جس میں اختلافِ مطالع معتبر ہوگا:
اوّلًا اس کے قائلین اس بارے میں خود مختلف ہیں اور مختلف بھی اتنے کہ آٹھ گنے کا فرق، جواہر ولباب وغیرہما میں اُسے ایك مہینہ کی راہ سے مقدر کیا، روزانہ بارہ کو س کی منزل معتاد کے لحاظ سے از انجا کہ میل یہاں کے کوسوں کا ٥/٨ ہے ٢ء١٩ میل مسافت یکروزہ ہوئی اور مہینہ بھر کی راہ ٥٧٦ میل جس کے ٩٢ ا فر سخ ہُوئے، جواہر میں اس تحدید پر قصہ سید نا سلیمان علیہ الصّلوٰۃ والسلام سے استدلال کیا:
|
غُدُوُّہَا شَہۡرٌ وَّ رَوَاحُہَا شَہۡرٌ ۚ [2] قال فانہ قد انتقل کل غدوورواح من اقلیم الٰی اقلیم وبین کل منھما مسیرۃ شہر[3]۔ |
اس کی صبح کی منزل ایك مہینہ کی راہ اور شام کی منزل ایك مہینہ کی راہ۔ فرمایا وہ ہر صبح و شام ایك اقلیم سے دوسرے اقلیم کی طرف تشریف لے جاتے اور ان کے درمیان ایك ماہ کی مسافت ہوتی۔(ت) |
یہ دلیل جیسی ہے رُویش ببیں و حالت بپرس(اس کا چہرہ دیکھو اور اس کا حال پوچھو۔ت)ولہذا ایقاظ الوسنان میں اسے نقل کرکے کہا: فی دلالۃ القصۃ علٰی ذٰلك نظر[4] (اس مسئلہ پر واقعہ کی دلالت محلِ نظر ہے۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع