دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

مقید کیا، اشتہاری فتوٰی دیکھتے تو معلوم ہوتا کہ خود ہی بالضرور ثابت ہے ولاحول ولا قوۃ الّا باﷲالعلی العظیم۔

دہم: اب یہ تعلیل عجب ہوگی کہ خود مدعا کا ابطال محض کرے گی، جب بالضرورت رؤیت معلوم تو جو لوگ اختلافِ مطالع کا اعتبار نہیں کرتے ان کے نزدیك یہ یوم الشك کدھر سے آیا بلکہ یقین یوم الیقین ہے اورروزہ جائز ہونا کیا معنی، بلکہ فرض ہونا چاہئے کہ یقینا رمضان ہے، بالجملہ ہر ٢٩ کو کہیں نہ کہیں رؤیت ضروری و لازم مان لینا معاذاﷲ ائمہ کرام کو مخالفِ اجماعِ مسلمین و مخالفِ نصوص قاطعہ و مجانین قرار دینا ہے جس پر راضی نہ ہوگا مگر بد دین یا مجنون، ہاں احتمال کہئے، پھر اگر ہوا تو یوم الشك ہوا اور یوم الشك کا روزہ جائز نہیں، پھرجواز کدھرسے آیا۔

یازدہم :رمضان و فطر میں اعتبار اختلاف مطالع کو قول محققین حنفیہ و محدثین مذہب و مجتہدین روایات فقہیہ قرار دینا محض غلط تہمت ہے بلکہ اُس کا عدمِ اعتبار ہی ہمارے ائمہ کرام ومجتہدینِ عظام رضی اﷲتعالیٰ عنہم کا مذہب ہے اور اسی پر فتوٰی ہے، اور اسی پر جمہور، اور یہی احوط و اقوی من حیث الدلیل، تو بوجوہ کثیرہ اسی پر عمل واجب، اوراس سے عدول ہرگز جائز نہیں ۔ تنویرالابصار ودرمختار وبحرالرائق وفتاوٰی خلاصہ وغیرہ میں ہے:

اختلاف المطالع غیر معتبر علی ظاھر المذہب و علیہ اکثر المشائخ وعلیہ الفتوی[1]۔

ظاہر مذہب پر اختلاف مطالع کا اعتبار نہیں، اکثر مشائخ کی یہی رائے ہے اور اسی پر فتوٰی ہے(ت)

ردالمحتار میں ہے:

ھو المعتمد عندنا عند المالکیۃ و الحنابلۃ[2]۔

ہمارے، مالکیہ اور حنابلہ کے ہاں یہی معتمد ہے(ت)

فتح القدیر میں ہے: الاخذ بظاھر الروایۃ احوط ٣[3] (ظاہر الروایۃ پر عمل احوط ہے۔ت) بحرالرائق میں ہے: الاحتیاط، العمل باقوی الدلیلین [4](دونوں دلیلوں سے قوی پر عمل بہتر ہے۔ت)


 

 



[1] درمختار ،کتا ب الصوم،مطبع مجتبائی دہلی ، ١/١٤٩

[2] ردالمحتار کتا ب الصوم مصطفی البابی مصر ٢/١٠٥

[3] فتح القدیر ، کتا ب الصوم،نوریہ رضویہ سکھر ،٢/٢٤٣

[4] ردالمحتار بحوالہ النہر خطبہ کتاب مصطفی البابی مصر ١/٥٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن