دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

اور جو اس حال میں بھی یوم الشك کہیں ان کے نزدیك اس لیے کہ:

من صام یوم الشك فقد عصی اباالقاسم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم[1]۔

جس نے یومِ شك کاروزہ رکھا اس نے حضور ابوالقاسم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کی نافرمانی کی۔(ت)

درمختار میں ہے:

لایصام یوم الشك ھو یوم الثلثین من شعبان وان لم یکن علۃ، الاتطوعا ویکرہ غیرہ٢[2]۔ (ملخصا)

یومِ شك میں روزہ نہ رکھا جائے اور یہ شعبان کا تیسواں دن ہوسکتا ہے اگر چہ کوئی علت نہ ہو، ہاں نفلی روزہ رکھا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ مکروہ ہے(ت)

ہفتم: اس ایجادی اختراعی حکم کی یہ تعلیل"کیونکہ با لضرور دنیا میں اس روز چاند ہوا ہوگا"اس بالضرور پر کیا دلیل ، خود ہی اشتہار میں درمختارو شرح مجمع عینی سے اتنا نقل کیا کہ:لجواز تحقق الرؤیۃ فی بلدۃ اخری٣[3] (کیونکہ دوسرے شہر میں رؤیت کا ثبوت ہوسکتا ہے۔ت)نہ کہ لوجوب وقوع الرؤیۃ فی مکان من الدنیا(دنیاکے کسی گوشے میں رؤیت کا وقوع واجب و لازم ۔ت)

ہشتم: اگر ہر ٢٩ کو کہیں نہ کہیں رؤیت ہونی ضرور ہوتو عدم اعتبار اختلاف مطالع پر کہ ہمارے ائمہ کرام رضی اﷲتعالٰی عنہم کا وہی مذہب ہے اور اسی پر فتوٰی اور اسی پر اعتماد ہے ہمیشہ رمضان ٢٩ ہی دن کا ہونا لازم ہو کہ با لضرور دنیا میں چاند ہوا ہوگا اور اختلافِ مطالع معتبر نہیں حالانکہ یہ اجماعِ اُمّت و نصوص صریحہ کے خلاف ہے۔

نہم: جب بالضرورۃ کہیں نہ کہیں رؤیت ہونی معلوم،تو ائمہ کا ارشاد کہ ثبوتِ شرعی مثل شہادت و استفاضہ شرعیہ سے دوسری جگہ رؤیت ہونی ثانت ہوتو ہم پر لازم ہوگا ورنہ نہیں کما نص علیہ فی الدرالمختار وسائر الاسفار(جیسا کہ درمختار اور دیگر کتب میں اس پر تصریح ہے۔ت)محض لغو ومہمل بلکہ غلط و باطل ہو، کہ جب یقینا دوسری جگہ وقوعِ رؤیت معلوم ہے تو یقین سے زیادہ اور کون سا ثبوت چاہئے، کیا ضروریات کے لیے بھی گواہی کی حاجت ہے افسوس کہ علماء نے طریق موجب شرعی سے


 

 



[1] سنن ابی داؤد باب کراہیۃ صوم یوم الشک آفتاب عالم پریس لاہور ٢/٩٦-۹٥

[2] درمختار کتاب الصوم مطبع مجتبائی دہلی ١/١٤٧

[3] درمختار ،کتاب الصوم مطبع مجتبائی دہلی ١/١٤٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن