دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

اور جبکہ مطلع صاف ہواور چاند اصلًانظر نہ آئے تو صرف اس احتمال بعید پر کہ شاید کہیں اور سے رؤیت کا ثبوت آجائے شك متحقق ہونا کس درجہ بعید ہے۔

فان مجرد الرؤیۃ بلدۃ اخری لا یلزمنا مالم تثبت بطریق شرعی وھو احتمال لاعن دلیل فلا یعارض الظن الحاصل من استقراء الحس الصحیح فی المرای الصریح فافھم۔

محض دوسرے شہر میں دیکھ لینا ہمارے لیے لزوم کو کافی نہیں جب تك طریقِ شرعی سے اس کا ثبوت نہ ہو، یہ تو بغیر دلیل محض احتمال ہے، اب یہ اس ظن کے مقابل و معارض کیسے ہوسکتا ہے جو حس صحیحہ سے رؤیت صحیحہ میں حاصل ہوتا ہے غور کرو(ت)

ششم: یہ کہنا کہ جو لوگ اختلاف مطالع کا اعتبار نہیں کرتے اُن کے قول پر روزہ شك کا جائز ہونا چاہئے سخت عجیب، اور دونوں قول سے مخالف وغیر مصیب ہے ٣٠ شعبان کو جب رؤیت نہ ہو تو اس میں ہرگز اختلاف قولین نہیں کہ اُس دن روزہ رمضان رکھنا گناہ ہے، اختلاف علت حکم میں ہے، جو بحال صفائے مطلع اُسے یوم الشك نہ قرار دیں، اُن کے نزدیك اس لیے کہ لاتقدموا رمضان بصوم یوم ولایومین(رمضان سے پہلے ایك یا دو دن روزہ نہ رکھو۔ت)، خود اشتہار میں درمختار سے نقل کیا:

اما علی مقابلہ فلیس بشك ولا یصام اصلا١[1]۔

اسکے مخالف قول پر یوم شك نہیں تو اب ہرگز روزہ نہ رکھا جائے گا۔(ت)

ردالمحتار میں ہے:

ولایجوز صومہ ابتداء لا فرضا ولا نفلا٢[2]۔

رمضان سے پہلے نہ فرضی روزہ رکھا جائے اور نہ نفلی(ت)

اسی میں ہے:

لانہ احتیاط فی صومہ للخواص بخلاف یوم الشک٣[3]۔

اس لیے کہ اس روزہ کے رکھنے میں خواص کے لیے کچھ احتیاط نہیں بخلاف یومِ شك کے۔(ت)

 


 

 



[1] درمختار کتاب الصوم مطبع مجتبائی دہلی ١/١٤٧

[2] ردالمحتار کتاب الصوم مصطفی البابی مصر ٢/٩٥

[3] ردالمحتار کتاب الصوم ٢/ ٩٦-٩٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن