دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

مصححہ بالتصریح سے عدول صریح جہل نامقبول، کافی امام حاکم شہید میں ہے:

تقبل شہادۃ المسلم والمسلمۃ عدلاکان الشاہد او غیرعدل[1]۔

مسلمان مرداور عورت کی شہادت مقبول ہوگی خواہ شاہد عادل ہو یا نہ ہو۔(ت)

درمختار میں ہے:صححہ البزازی[2] (اس کو بزازی نے صحیح قرار دیا ہے۔ت) فتح القدیر میں ہے:وبہ اخذالحلوانی[3] (اسے حلوانی نے اختیار کیا ہے۔ت) ردالمحتار میں ہے:

وکذاصححہ فی المعراج والتجنیس ومشی علیہ فی نورالایضاح وانہ ظاھر الروایۃ ایضا فا لحاکم الشہید فی الکافی جمع کلام محمد فی کتبہ التی ھی ظاھر الروایۃ والمراد بغیر العدل المستور[4]۔ملخصًا

معراج اور تجنیس میں اسے صحیح کہا، نورالایضاح نے بھی اسی کو اختیار کیا، اور ظاہرروایت بھی یہی ہے تو حاکم شہید نے الکافی میں امام محمد کا وہ کلام جمع کیا ہے جو ان کی کتب میں مذکور ہے اور یہی ظاہرالروایۃ ہے اور غیر عادل سے مراد مستور الحال ہونا ہے(ت)

دوم: قبول شہادت کے لیے مطابقت قواعد شرعیہ کے ساتھ مطابقت قواعد عقلیہ کی قید بڑھانی بھی خلافِ مذہب معتمد ہے، رؤیت ہلال میں جس قدر عقلی بات کہ شرع مطہر نے بھی قبول فرمائی ہے مثلًا اٹھائیس کو چاند نہیں ہوسکتا اُتنی قواعد شرعیہ میں آگئی اس سے زائد جو قواعد اہلِ ہیئت نے دربارہ ہلال اپنے ظنون و تخمینات سے گھڑے ہیں شرع نے اصلًا اُن کی طرف التفات نہ فرمایا اور صراحتًا ارشاد فرمایا:

اناامۃ امیۃ لانکتب ولا نحسب الشہر ھکذا وھکذا وھکذا [5]الحدیث

ہم اُمّی امت ہیں نہ لکھتے ہیں اور نہ ہی حساب جانتے ہیں مہینہ اس طرح ، اس طرح،اس طرح ہے، الحدیث۔(ت)

درمختار میں ہے:

لاعبرۃ بقول الموقتین ولوعد ولا

مذہب کے مطابق نجومیوں کا قول مقبول نہیں اگرچہ

 


 

 



[1] ردالمحتار بحوالہ کافی للحاکم کتاب الصوم مصطفی البابی مصر ٢/٩٩-٩٨

[2] درمختار،کتاب الصوم مجتبائی دہلی ، ١/١٤٨

[3] فتح القدیر ،کتاب الصوم،نوریہ رضویہ سکھر ٢/٢٥٠

[4] ردالمحتار کتاب الصوم مصطفی البابی مصر ٢/٩٩-٩٨

[5] سنن ابی داؤد کتاب الصوم آفتاب عالم پریس لاہور ١/٣١٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن