30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کاظن غالب نہ ہو بخلاف افطار کے کہ وہاں بحالتِ شك روزہ جاتا رہتا ہے، وجہِ فرق یہ ہے کہ شرعِ مطہر کا قاعدہ کلیہ ہے کہ الیقین لایزول بالشك یعنی شك سے یقین زائل نہیں ہوتا۔ رات میں طلوعِ فجر کا جب تك شك نہ ہوا تھا بقائے لیل پر یقین تھا وقوعِ شك سے بھی یہ یقین زائل نہ ہوگا اور رات ہی کا حکم رہے گا جب تك طلوعِ فجر کاظن غالب نہ ہو۔ ولہذا ارشادفرمایا: َتّٰی یَتَبَیَّنَ لَکُمُ الْخَیۡطُ الۡاَبْیَضُ یہاں تك کہ سفید ڈورا تمہارے لیے خوب ظاہر ہوجائے۔ اور افطار میں غروبِ شمس جب تك مشکوك نہ ہواتھا دن پر یقین تھا تو حالتِ شك میں بھی وہی یقین حاصل، اور دن باقی سمجھا جائے گا اور اُس وقت روزہ کھولنا دن میں کھولنا ٹھہرے گا، زمانہ صحابہ کرام رضی اﷲتعالیٰ عنہم سے اب تك انہیں قواعد پر عمل رہا ہے۔
(٣) تاخیرِ سحور بمعنی مذکور مطلقًا مستحب و مسنون ہے' صرف اسی حالت کی خصوصیت نہیں کہ اخیری وقت آنکھ کُھلی ہو، عادتِ مستمرہ حضور سرور عالم صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کی یہی تاخیر تھی ہاں حضور اقدس صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کے برابر کسی کا علم نہیں ہوسکتا، حضور صاحبِ وحی،صاحبِ علمتہ علم الاولین والاٰخرین (تمام اولین وآخرین کے علوم کے جامع۔ت)وصاحبِ وَعَلَّمَکَ مَا لَمْ تَکُنْ تَعْلَمُ ؕ وَکَانَ فَضْلُ اللہِ عَلَیۡکَ عَظِیۡمًا﴿۱۱۳﴾[1] ( اﷲنے تعلیم دی ہر اس کی جو آپ نہ جانتے تھے اور اﷲکا آپ پر فضل عظیم ہے۔ت)ہیں اوقات حقیقۃً جن میں حدِ مشترك صرف ایك آن ہوتی ہے، اُن کا امتیاز حقیقی طاقتِ بشری سے خارج ہے، حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم اُس پر مطلع تھے، لہذااحیانًا ایسی تاخیر واقع ہُوئی کہ دوسرا اس پر قادر نہیں، ایك شب سحری تناول فرمانے کے بعد صرف اتنے وقفہ پر کہ آدمی پچاس آیات پڑھ لے نمازِ صبح شروع فرمادی۔ ایسے امور میں اتباع کی قدرت نہیں، ہمارے لیے وہی حکم ہے جو جوابِ سوالِ ثانی میں مذکور ہوا۔ واﷲتعالٰی اعلم
مسئلہ ٢٦١: از شہر کہنہ بریلی ٢٧رجب ١٣٢٠ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ یہ مسئلہ جو مشہور ہے کہ رمضان شریف میں رات کے سات حصے کئے جائیں، جب ایك حصّہ رات کا باقی رہے کھانا پینا ترك کردے، آیا یہ مسئلہ صحیح ہے یا نہیں؟بینوا توجروا
الجواب:
یہ قاعدہ ہر گز صحیح نہیں بلکہ کبھی رات کا ہنوز حصّہ باقی رہتا ہے کہ صبح ہوجاتی ہے اور کبھی ساتواں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع