30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٢٥٥: از فرید پور ضلع بریلی مرسلہ قاضی محمد نبی جان صاحب ٢٧رمضان مبارك ١٣١٨ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارہ میں ایك شخص ہے اس کو حاجت غسل کی ہے مگر روزہ اس نے رکھا مگر قصدا بوقت ظہر تك اُس نے غسل نہ کیا، وقت نماز ظہر کے غسل کیا، کیا روزہ اُس کا رہا یا گیا؟
الجواب:
روزہ ہوجائے گا اگر چہ شام تك نہ نہائے، ہاں ترك نماز کے سبب سخت اشد کبیرہ گناہ کا مرتکب ہوگا۔ واﷲتعالٰی اعلم
مسئلہ ٢٥٦: از بانکی پور پٹنہ محلہ مراد پور مرسلہ علی حسن صاحب تاجر ٢٣ محرم شریف ١٣٣٢ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے رمضان شریف کا روزہ جنابت کی حالت میں رکھا اور قصدًا دن بھر افطار کے وقت تك غسل نہیں کیا تو کیا یہ روزہ اُس کا بغیر کسی نقص کے درست ہوگا یا نہیں ؟ اور روزے کے لیے طہارت شرط ہے یا نہیں؟ اور کیا کوئی ایسی عبادت بدنی بھی ہے جو بے طہارت صحیح ہو؟
الجواب:
وہ شخص نمازیں عمدًا کھونے کے سبب سخت کبائر کا مرتکب اور عذابِ جہنم کا مستوجب ہُوا مگر اس سے روزے میں کوئی نقص و خلل نہ آیا طہارت باجماعِ ائمہ اربعہ شرطِ صوم نہیں۔ رب عزوجل فرماتا ہے:
|
اُحِلَّ لَکُمْ لَیۡلَۃَ الصِّیَامِ الرَّفَثُ اِلٰی نِسَآئِکُمْؕ [1] |
روزے کی راتوں میں تمھارے لئے بیویوں سے جماع حلال کیا گیا ہے۔(ت) |
آیہ کریمہ نے ہرجزو شب میں جماع و تلبیس بالجماع حلال فرمایا اور محض تحلیل ہی نہیں بلکہ بصیغہ امر ارشادی ارشاد ہوا۔
|
فَالۡـٰٔنَ بٰشِرُوۡہُنَّ وَابْتَغُوۡا مَا کَتَبَ اللہُ لَکُمْ۪ [2] |
اور اب ان سے مباشرت کرو اور تلاش کرو جو اﷲتعالیٰ نے تمہارے لیے لکھ رکھا ہے(ت) |
اور ظاہر ہے کہ جز واخیر شب کو بھی لیلۃ الصیام شامل ، اور وہ بھی اس احل لکم اور باشروھن کے امر میں داخل، اور اسے بحالتِ جنابت صبح کرنا اور تاتمامی غسل، روزے میں جنب رہنا بداہۃً لازم، تو قرآن عظیم اس کی حلّت ودخول زیر امرارشادی پر حاکم۔ اگر اس سے روزے میں کوئی نقص و خلل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع