30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(٢) عورت کی شرمگاہ دیکھنا روزے کو توڑے گا یا نہیں ؟
الجواب:
(١) ان افعال سے روزہ جانے کی تو کوئی صورت ہی نہیں جب تك انزال نہ ہو اور خالی پاس لیٹنا جس میں بدن چُھونا یا بوسہ لینا کچھ نہ ہو مکروہ بھی نہیں رہا، لپٹانا یا بوسہ لینا یا بدن چُھونا ان میں اگر بہ سبب غلبہ شہوت فساد صوم کا اندیشہ ہو یعنی خوف ہے کہ صبر نہ کرسکے گا اور معاذ اﷲ جماع میں مبتلا ہوجائے گا یا بلا جماع ہی ان افعال کی حالت میں انزال ہوجائے گا تو یہ سب فعل مکروہ ممنوع ہیں اور اگر یہ اندیشہ نہ ہو تو کچھ حرج نہیں، مگر مباشرتِ فاحشہ یعنی ننگے بدن لپٹانا کہ ذکر فرج کو مس کرے روزے میں مطلقًامکروہ ہے۔ اسی طرح سرا ج وہاج میں بوسہ فاحشہ کو بھی مطلقًا مکروہ فرمایا، بوسہ فاحشہ عورت کے لب اپنے لبوں میں لے کر چبائے، اور زبان چوُسنا بدرجہ اولیٰ مکروہ جبکہ عورت کا لعابِ دہن جو اس کی زبان چوُسنے سے اُس کے مُنہ میں آئے تھوك دے، اور اگر حلق میں اُتر گیا تو کراہت درکنار روزہ ہی جاتا رہے گا، اور اگر قصدًا بحالتِ لذّت پی لیا تو کفارہ بھی لازم آئے گا۔
|
فی الدرالمختار کرہ قبلۃ ومس و معانقۃ ان لم یأمن المفسد وان امن لاباس١ [1]ملخصًاوفی رد المختار جزم فی السراج،بان القبلۃ الفاحشۃ بان یمضغ شفتیھا تکرہ علی الاطلاق ای سواء أمن اولا،قال فی النھر، والمعانقۃ علی التفصیل فی المشہور وکذا المباشرۃ الفاحشۃ فی ظاھر الروایۃ وعن محمد کراھتھا مطلقا وھو روایۃ الحسن ،قیل وھو الصحیح اھ واختار الکراھۃ فی الفتح وجزم بھا فی الولوالجیۃ بلاذکر خلاف، وھی ان یعانقھا وھما |
درمختار میں ہے: بوسہ لینا، چھونا اور معانقہ کرنا مکروہ ہے اگر جماع یا انزال مفسد روزہ کا خوف ہو ، اور اگر مفسدِ روزہ کا خوف نہ ہو تو کوئی حرج نہیں۔ردالمحتار میں ہے: سراج میں اس پر جزم کیا ہے کہ بوسہ فاحشہ یہ ہےکہ اس کے دونوں ہونٹ اپنے منہ میں لے کر دبانا مطلقًا مکروہ ہے خواہ فسادِ روزہ سے خوف ہو یا نہ ہو۔ نہر میں ہے مشہور روایت کے مطابق بوسہ میں تفصیل ہے ظاہر الروایۃ میں مباشرت فاحشہ کا بھی یہی حکم ہے اور امام محمد سے مطلق اس کی کراہت مروی ہے اور یہ روایت حسن سے ہے، بعض نے کہا یہی ہے اھ ذکر اختلاف کے بغیر فتح میں کراہت کو مختار قرار دیاہے، اور ولوالجیہ میں کراہت پرجزم کا اظہار ہے۔ اور مباشرت فاحشہ سے مراد یہ ہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع