30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٢٥٢: از بلگرام شریف محلہ میدان پورہ مرسلہ حضرت سیّد ابراہیم صاحب ١٨ذیقعدہ ١٣١١ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ روزے میں منجن جو بادام، کوئلہ، سپاری و گل وغیرہ کا بنتا ہے اُس کا استعمال کرنا کرنا کیسا ہے اور دربارہ مسواك کیا حکم ہے؟ بینو اتوجروا
الجواب:
مسواك مطلقًا جائز ہے اگر چہ بعد زوال، اور منجن ناجائز وحرام نہیں بلکہ اطمینان کافی ہو کہ اس کا کوئی جزو حلق میں نہ جائے گا، مگر بے ضرورتِ صحیحہ کراہت ضرور ہے۔ درمختار میں ہے:کرہ لہ ذوق شئی[1](روزہ دارکو شَے کا چکھنا مکروہ ہے۔ ت) واﷲتعالیٰ اعلم
مسئلہ ٢٥٣تا٢٥٤: ازعلی گڑھ بوساطت رحیم اﷲخاں ٢٥رمضان المبارك ١٣١٥ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں ، بینوا توجروا:
(١) روزے میں اپنی عورت کو لپٹانا یا پاس لیٹنا جس سے خواہش غالب ہو اور مذی نکلے تو روزہ مکروہ ہوگا یا جاتا رہےگا؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع