30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٢٤٩: ازمدرسہ اہلسنّت وجماعت بریلی، مسئولہ مولوی اشرف علی صاحب طالبعلم ٢٩ذیقعدہ ١٣٣٢ھ
ایك شخص نے انتقال کیا اور اس کے ذمّہ کچھ روزہ فرض اور کچھ وقتوں کی نماز رہ گئی اب اس کی نماز روزہ کا فدیہ ادا کرنا چاہتے ہیں تو اس فدیہ کا کون مستحق ہے، کس قسم کے لوگوں کو دیا جائے؟بینو اتوجروا
الجواب:
اس کے وہی مستحق ہیں جو زکوٰۃ کے مستحق ہیں، فقیر محتاج مسلمان کہ نہ ہاشمی ہوں، نہ اس کی اولاد، نہ یہ اُن کی اولاد۔ واﷲتعالیٰ اعلم۔
مسئلہ٢٥٠: از مارہرہ شریف ضلع ایٹہ سرکارکلاں ،مرسلہ حضرت سید محمد میاں صاحب دامت برکاتہم ٧شعبان ١٣٣١ھ
فدیہ صوم جو شخصِ فانی کے لیے ہو اس کی مقدار بحساب انگریزی اسّی تولہ کے سیر سے کیا ہے اُس سے مطلع فرمایا جاؤں فتوٰی رضویہ میں فتوی بارق النور میں ایك صاع کی مقدار آٹھ رطل اور ہر رطل کی مقدار ٣٦روپے بھر ہے اس حساب سے ایك صاع دوسو اٹھاسی روپیہ بھر ہو امگر اس میں ایك سو اٹھاسی بھر لکھا ہے شاید غلطی سے لکھا گیا ہو مجھے خیال پڑتا ہے کہ سال گزشتہ کے اشتہار افطار وسحر میں صدقہ فطر کی مقدار سوادوسیراور ایك اٹھنی انگریزی بھر لکھی ہُوئی تھی یہ اس فتاوٰی کے مقدار صاع سے جو دوسو اٹھاسی ہویا ایك سو اٹھاسی ہو بہر حال مختلف رہتی ہے میں صرف بحساب اسّی تولہ سیر کے مقدار صدقہ فطر و فدیہ دریافت کرنا چاہتا ہُوں فقط۔
الجواب:
صاع وہی دوسو ستّر تولے ہے جس کا سکہ رائجہ ہند سے دوسو اٹھاسی روپے بھر وزن ہوا کہ یہ روپیہ سواگیارہ ماشے ہے مگر احسن واحوط یہ ہے کہ گیہوں کا صدقہ جَو کی صاع سے ادا کیاجائے یعنی جس پیمانہ میں ایك سو چوالیس ١٤٤ روپے بھر جَو آئیں اُس بھر گیہوں دئے جائیں ظاہر ہے کہ گیہوں وزن میں زیادہ آئیں گے جَو سے بھاری ہیں فقیر نے صاع شعیری حاصل کیا اور اس میں گیہوۤں بلا تکویم و تقعیر بھر کر تولے تو پُورے تین سواکاون ٣٥١ روپے بھر ہُوئے توصدقہ فطر فدیہ صوم وغیرہا میں نیم صاع گندم کے اٹھنی اُوپرپونے دو سو روپے بھر گیہوں دینا احوط ہے جس کے بریلی کے سیر سے اٹھنی بھر اوپر پونے دوسیر ہُوئے اور اسّی روپے بھر کے سیر سے اٹھنی بھر اور تین چھٹانك دوسیر ہُوئے۔ واﷲ تعالیٰ اعلم
مسئلہ ٢٥١ : از گونڈہ محلہ نبی گنج مکان مولوی نوازش احمد مسئولہ حافظ محمد اسحق ٢٣ذیقعدہ ١٣٣١ھ
شیخ فانی کی تعریف کیا ہے اور اُس کی عمر کی کچھ تعداد بھی معیّن ہے یا نہیں، احکامِ شرعیہ مثل نماز روزہ، وضو و غسل کے کیا حکم ہے؟ بینو اتوجروا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع