دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

ان الموصی لہ بثلث المال لایثبت حقہ فی القصاص ومتی انقلب مالا یثبت حقہ فیہ اھ۔

وبہ یحصل التوفیق بین قولی الخانیۃ لا تد خل الدیون ای فی الوصیۃ بالمال والو ھبانیۃ ان الدخول اجدرکما جنح الیہ فی منحۃ الخالق فراجعھا من شئی القضاء ، ففی مسألۃ الفدیۃ لما کان الدین سابقا علی الموت وقد ارادالوصی اسقاطہ قبل القبض فیکون انفاذ اللوصیۃ فیما لم تتناولہ فلا یجوز مالم یقبض فیتصدق و فی مسألۃ الغصب لما کان المال عینا عندالوفاۃ وانما حصل قبض الغاصب واستھلا کہ وصیر ورتہ دینا بعد الموت فقد تناولتہ الوصیۃ فجاز ھذا ماظھر لی وبہ یظھر الجواب عما توقف فیہ العلامۃ المحشی بقولہ یراجع فانہ لاغبار علیہ من ھذہ الجھۃ الا ان یثبت ان اداء الکفارات بترك الدین لایجوز اصلا وفیہ وقفۃ فلیراجع ولیحرراھ ماکتبت علیہ۔

مال کی وصیّت کی گئی اس کا حق قصاص میں ثابت نہیں ہوتاوہ جب تبدیل ہوکر مال بن جائے تو اس میں اس کا حق ثابت ہوجائے گا اھ۔اس سے خانیہ اور وہبانیہ کے دونوں اقوال میں تطبیق ہوجائے گی۔ خانیہ میں ہے کہ دیون وصیت بالمال میں داخل نہیں ہوتے۔ وہبانیہ میں ہے کہ دیون کا اس میں دخول زیادہ مناسب ہے جیسا کہ منحۃ الخالق میں اسی طرف میلان ہے تو اس کے لیے منحۃ الخالق میں قضا کے متفرق مسائل کی طرف رجوع کرو۔ رہا مسئلہ فدیہ کا معاملہ تو دَین موت سے پہلے تھا اور وصی نے قبضہ سے پہلے ہی اس کے اسقاط کا ارادہ کیا تو یہ وصیّت کا ایسی چیز میں اجرا ہوگا جس کو یہ شامل ہی نہیں، تو جب تك قبضہ نہ ہو اور صدقہ نہ کیا جائے یہ جائز نہ ہوگا اور مسئلہ غصب میں وفات کے وقت مال عین تھا ، پھر غاصب کا قبضہ، اس کا اسے ہلاك کرنا اور اس کا دَین بننا یہ سب موت کے بعد ہوا ہے تو اسے وصیت شامل ہوگی تو اس طرح یہ جائز ہے، یہ وُہ تھا جو مجھ پر واضح ہوا۔ اوراس سے اس چیز کا جواب بھی آگیا جس میں علامہ محشی نے لفظ"یراجع"سے توقف کیا کیونکہ اس اعتبار سے اس پر کوئی غبار نہیں ،مگر جب یہ ثابت ہوجائے کہ کفارات کی ادائیگی ترك دین سے اصلًا جائز ہی نہیں اور اس میں توقف ہے، چاہئے یہ کہ جو ہم نے تحریر کیا ہے اس تمام کا مطالعہ کیا جائے اھ میرا حاشیہ ختم ہوا۔(ت)

باقی صور کا حکم قابل تفتیش و مراجعت ہے ۔اقول: وباﷲالتوفیق امر متحمل ہے اور قائل کہہ سکتا ہے کہ قاعدہ شرعیہ ادائے کامل بہ کامل ہے، نہ کامل بنا قص۔ ولہذا اوقات ثلٰثہ میں کوئی نماز ادا وقضا جائز نہیں، مگر آج کی عصر یا اُس جنازے کی نماز جو انہیں اوقات میں لایا گیا لتأدیھما حینئذکما وجبتا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن