30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(٣)دھان مثل جَو کے فی روزہ چا ر۴ ثار دے سکتے ہیں یا نہیں؟
(٤) فدیہ روزہ کا اگر کسی کے ذم بہت ساباقی ہے تو وہ کل بیك دفعہ بیك وقت ادا کرے یا بدفعات جزوجزو کرکے دے سکتا ہے مثلًا زید متوفی کے ذمہ ٣٠ روزوں کا فدیہ باقی ہے تو یہ ٦٠ ثار گیہوں بیك دفعہ بیك وقت دینا چاہئے یا ایك ایك دودو کرکے ادا کردینے کا مجاز ہے کہ نہیں؟ اس میں ایك صورت یہ بھی نکلتی ہے کہ اگر زید کے ذمّہ ایك ہی روزہ کا فدیہ باقی رہے تو وہ اس دوسیر گیہوں کو پاؤ پاؤ کرکے ٨ دفعہ یا آدھ آدھ سیر کرکے ٤دفعہ دے سکتا ہے یا نہیں؟
(٥)متعدد روزوں کا فدیہ کل ایك ہی دن ایك شخص کودے سکتے ہیں یا روز روز دوسرے دوسرے کو دینا چاہئے؟ مثلًا زید متوفی کے ذمہ دس روزوں کا فدیہ چاہئے تھا اگر یہ ادا کیا جائے تو کل ایك ہی شخص کو ایك ہی دن بیك وقت بیك دفعہ دے دے یا ایك ہی آدمی کو دس روز پیہم دے یا ایك ہی دن میں دس آدمیوں کے دے دے یا دس روز کرکے دوسرے دوسرے کو دے، اس کی چار٤ شکلیں نکلیں، وھوھذا:
شکل اوّل: ایك ہی دن ایك شخص کو کل دسوں روزوں کا بیك دفعہ
بیك وقت دیا جائے۔
شکل دوم: ایك ہی آدمی کو دس روزوں تك برابر دیاجائے۔
شکل سوم: ایك ہی دن میں دس آدمیوں کو دیا جائے۔
شکل چہارم: دس روز کرکے دس آدمیوں کو دیا جائے___یہ چاروں شکلیں جائز ہیں
یا نہیں ؟
(٦)اس کے مستحق کون کون اشخاص ہیں ؟ سیّد کودے سکتے ہیں یا نہیں؟ اقربامیں جو لوگ غریب ہیں ان کو دینے کا حکم ہے یا نہیں ؟ گھر کے نوکر چاکر کو اگر دیں اور مشاہرہ یا کھانے میں وضع نہ کریں تو جائز ہے یا نہیں؟
(٧)غلّہ دینا بہتر ہے یا اس کی قیمت باندھ کر جو اُس زمانہ میں نرخِ بازار ہو، کون زیادہ مناسب ہے؟اور نقد روپیہ کا بھی کل وہی حکم ہے جو غلّہ کا ہے یا فرق ہے؟
(٨) اگر کسی غریب کے ذمّہ روپیہ قرض کا باقی ہے اور فدیہ پانے کا مستحق ہے تو روپیہ فدیہ میں روزے کے دے سکتا ہے یا نہیں؟
(٩) فدیہ ادا کرتے وقت یہ لفظ کہنا چاہئے کہ یہ غلّہ یا نقد فلاں کے روزہ کا فدیہ ہے یا انما الاعمال بالنیات[1] (اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔ت) کافی ہے؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع