30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نمازوں روزوں کا حساب کرنے کی بھی حاجت نہیں ہوتی کہ حساب تو جب کیجئے کہ کچھ کمی کا احتمال ہو اور جہاں ہرطرح یقینا زیادہ ہی چیز جارہی ہے وہاں حساب کس لئے۔ یہ طریقہ یقینا قطعًا باطل و مہمل ہے شرع مطہر نے کفارے میں مال معین فرمایا ہے کہ ہر نماز ہر روزے کے عوض نیم صاع گندم یاایك صاع جَو یا اُن کی قیمت ۔ او راس سے مقصود شرع اِدھر نفع رسانی مساکین ہے اُدھر اپنی رحمتِ کاملہ سے ترك فرائض پر مالِ جرمانہ لے کر اِن شاءاﷲبندہ تارك کو مطالبہ سے سبکدوش فرمانا، ولہذاہر نماز روزہ کے ایك مقدارِ مال معیّن فرمائی کہ جرم کم و زائد میں امتیاز رہے، جس نے تھوڑے چھوڑے ہیں تھوڑا مال دے کر پاك ہوجائے، جس نے زیادہ چھوڑے اس پر اُسی حساب سے جرمانہ بڑھتا جائے، مصحف شریف میں دو۲لحاظ ہیں:ایك کاغذ و سیا ہی وجلد کا اعتبار، اس لحاظ سے وہ ایك مال ہے اسی لحاظ سے اس کی بیع و شرا ہوتی ہے، بایں معنی اس کی قیمت وہی ہے جتنے پر بازار میں ہدیہ ہو، روپیہ دو روپیہ یا دس پندرہ جو حیثیت ہو اسی لحاظ سے وہ کفارے میں دیا جاسکتا ہے تو بازار کے بھاؤ سے جتنے داموں پر ہدیہ ہو اُسی قدر مال دینا ٹھہرے گا، اور کفار ہ اداہوا تو صرف اُتنے ہی نمازروزوں کا ادا ہوگا جوان داموں کے مقابل ہوں مثلًا روپے کے پانچ صاع گیہوں آتے ہیں اور یہ مصحف شریف کہ دیا گیا دو۲ روپے ہدیہ کا تھا تو گویا دس۱۰ صاع گیہوں دئے گئے صرف بیس۲۰ نمازوں یا بیس ۲۰ روزوں کا عوض ہُوئے، دوچار روپے مالیت کی چیز سے عمر بھر کی نمازوں کا کفارہ کیونکر ادا ہوسکتا ہے۔ دوسرا لحاظ اُس کلام کریم کا اعتبار ہے جو اُس میں لکھا ہے اصلًا مال نہیں بلکہ وُہ اس احد صمد جل وعلا کی صفت قدیمہ کریمہ اُس کی ذات پاك سے قائم اور اُس کے کرم سے ہمارے ورقوں، ہمارے سینوں، ہماری زبانوں، ہماری آنکھوں، ہمارے کانوں، ہمارے دلوں پر کتابت و حفظ و تلاوت و نظر وسماعت و فہم میں متجلی ہے،فلوجھہ الکریم الحمد کما ینبغی لجلالہ وعظم جودہ وافضالہ،عوام نے سچ کہا کہ وُہ بے بہا ہے اور غلط سمجھا کہ اُس کہ قیمت حد سے سوا ہے بلکہ وُہ بے بہابایں معنٰی ہے کہ تقویم و مالیت سے پاك ووراہے بایں معنٰی وہ کفارہ نہیں ہوسکتا کہ کفارہ مال سے ہوتا ہے اور وہ مال نہیں۔ ہدایہ میں ہے:
|
لاقطع فی سرقۃ المصحف لانہ لامالیۃ لہ علی اعتبار المکتوب واحرازہ لاجلہ لا للجلد و الاوراق[1]۔ |
چوری مصحف میں قطع ید نہیں کیونکہ مکتوب کے اعتبار سے یہ مالیت سے بالاتر ہے باقی اس کی حفاظت مکتوب کی وجہ سے ہوئی ہے نہ کہ جلد اور اور اق کی وجہ سے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع