دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

حکم الفطر فانّٰی یستحقہ من ھو دونھم وقد جری ھو بنفسہ فی متنہ علی تعمیم الغبار غبار الطاحونۃ فالاوفق الارفق الالصق بالاصول بالقبول عندی ھوالاطلاق الذی جرت علیہ المتون والشروح و الفتاوی قاطبۃ الی اواسط القرن الحادی عشر حتی جاء العلامۃ الشرنبلالی فنظر مانظر ولقد احسن واجاد فی کتبہ  الثلثۃ اذا علق الفساد بالبخور علی اشتمام الدخان والعلم بالحق عند الملك المنّان۔

میں زیادہ اور حیلہ میں کم نہیں ہوتا، توجب مذکورہ لوگ اسقاط حکم افطار کے مستحق نہیں تو جوان سے کم درجہ کا معذور ہے وہ اسقاط کا کیسے مستحق ہوگا، علامہ نے خودمتن میں عام غبار کا اعتبار کیا ہے جیسے چکّی کی غبار، تواصول کے زیادہ موافق و مناسب ہوگی اور قبول کے زیادہ لائق۔ میرے نزدیك وہ اطلاق ہے جس پر گیارہویں صدی کے وسط تك تمام متون وشروحات اور فتاوٰی کی نقل جاری رہی حتی کہ علّامہ شرنبلالی کا دور آیا تو اُنہوں نے اس پر غور و فکر کیاجو اُن کی شان کے لائق تھا، اُنہوں نے اپنی تینوں کُتب میں یہ لکھ کر بہت ہی خُوب کیا کہ بخور کا دُھواں قصدًا سُونگھنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے۔ حق کا علم مالك اور احسان فرمانے والے اﷲتعالٰی کے لئے ہے۔ (ت)

الحمدﷲ یہ جواب عجاب ، کاشف صواب، ورافع حجاب اوائل ذی القعدۃ الحرام کے چند جلسوں میں تمام اور بلحاظ تاریخ"الاعلام بحال البخور فی الصیام"نام ہوا، وصلی اﷲ تعالٰی علی سیّدنا ومولانا محمد واٰلہ وصحبہ و بارك وسلم، وا ﷲ وسبحانہ وتعالٰی اعلم و علمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

مسئلہ۲۲۶:              مسئولہ امانت علی شاہ ساکن قصبہ نواب گنج ضلع بریلی                    ۱۷رمضان ۱۳۳۱ھ

اس سے پہلے میں نے آپ سے سوال کیاتھا کہ روزہ دار کو غوطہ لگانا چاہئے یا نہیں ؟ اور سُرمہ لگانا چاہئے یا نہیں ؟ تو ایك شخص کہتا ہے کہ غوطہ لگانا  کیا بلکہ ناف کے اُوپر پانی پہنچ جائے گا تو روزہ ٹوٹ جائے گا، اور سُرمہ بعد عصر  کےلگا نا چاہئے۔ اور ایك شخص نے یہ بھی کہا کہ سُرمہ لگاکر سونا نہ چاہئے، اور روزہ دار کو خوشبو سُونگھنا چاہئے یا نہیں؟ اور سر میں تیل ڈالنا چاہئے یا نہیں؟ اور بدن پر روغن ملنا چاہئے یا نہیں؟ اور ہلاس سُونگھنا چاہئے یا نہیں؟ اور مسواك کرنا چاہئے یانہیں؟ اور مسواك کی لکڑی چبانا چاہئے یا نہیں؟ اور دانتوں میں خلال کرنا چاہئے یانہیں؟ اور منجن ملنا چاہئے یانہیں؟


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن