دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

(تحقیقی کا حق یہی تھا اﷲ سبحانہ ہی توفیق کا مالك ہے والحمد ﷲرب العالمین ۔ت) اور اس پر ایجاب کفارہ تو صریح بہتان۔کفارہ کے لئے جنایت کاملہ چاہئے اور بے قصدوبے ارادہ کون سی جنایت کاملہ ہوسکتی ہے، اگر بفرضِ غلط اس صورت میں روزہ جانا بھی ٹھہرالیتے تو کیا شرع سے کوئی اس کی نظیر بتا سکتا ہے کہ بلا قصد جو افطار واقع ہو اس میں حکمِ کفارہ دیا گیا ہو، بھلا یہ توبلاارادہ حلق یا دماغ میں دُھواں جاتا ہے، بلاتعمّد جماع بھی تو موجب کفارہ نہیں جو اکبر واشنع مفطرات ہے۔ تنویرالابصار میں ہے:

ان جامع فی رمضان اداء اوکل اوشرب عمدا،قضی وکفر[1]۔

اگر ادائے رمضان عمدًا جماع کیا یا کھاپی لیا تو قضاء و کفارہ دونوں لازم ہوں گے۔(ت)

درمختار میں ہے:عمد اراجع للکل[2] (قصدًا کی قید ہر ایك سے متعلق ہے۔ت) ردالمحتار میں ہے:

المراد تعمد الافطار والناس وان تعمد استعمال المفطر لم یتعمد الافطار[3]۔

یہاں ارادۃً افطار مراد ہے، بھول جانے والا اگر چہ کھانے پینے کا قصد توکرتا ہے مگر اس کا افطار کا ارادہ نہیں ہوتا۔(ت)

یہ مسئلہ بدیہیاتِ فقہیہ سے ہے حاجتِ ایضاح سے غنی۔

قلت: وانما اطنبناالکلام فی ھذاالمقام حرصا علی احکام الاحکام وادغام الاوھام احتراسا ان لایعثر عاثر حین یعثر علی بحث للعلامۃ الشرنبلالی فی ھذاالمرام حیث قال رحمہ اﷲ تعالٰی فی غنیۃ ذوی الاحکام قولہ اودخل حلقہ غباراواثرطعم الادویۃ فیہ لانہ لایمکن الاحتراز منھا اھ لدخولہ من الانف اذااطبق الفم کما فی الفتح قلت فھذا یفید

قلت: ہم نے اس مقام پر اتنی طویل گفتگو اس لئے کی ہے کہ احکام میں استحکام اور اوہام کا ازالہ ہو اور اگر آپ علامہ شرنبلالیہ کی بحث پر مطلع ہوں تو وہاں ہرکسی کے اعتراض سے محفوظ ہوجائیں انہوں (رحمہ اﷲتعالٰی) نے غنیہ ذوی الاحکام میں فرمایا قولہ یا روزہ دارکے حلق میں غبار یا ادویات کا ذائقہ داخل ہوجائے کیونکہ اس سے احتراز ممکن نہیں اھ کیونکہ اگر منہ بند بھی ہو تو ناك کے ذریعے دخول ہوجائیگا، جیسا کہ فتح القدیر میں ہے، قلت یہ عبارت بتار ہی ہے

 


 

 



[1] تنویر الابصار متن درمختار     باب ما یفسد الصوم ومالایفسدہ     مجتبائی دہلی۱/۱۵۱

[2] درمختار            باب ما یفسدالصوم ومالایفسدہ     مجتبائی دہلی۱/۱۵۱

[3] ردالمحتار         باب مایفسد الصوم     مصطفی البابی مصر     ۲/۱۱۸)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن